کتاب: علم الرسم - صفحہ 132
فَرَّقُواْ(انعام، الروم) اس کو فاء کے بعد بدون الف لکھا گیا ہے۔ إِصْرَھُمْ (الاعراف) اس کو صاد کے بعد بدون الف لکھا گیا ہے۔ قَالَ سَلَٰمٌ (ھود، الذاریات) اس کو لام کے بعد بدون الف لکھا گیا ہے۔ مَسَٰجِدَ اللّٰہِ (أول التوبۃ) اس کو سین کے بعد بدون الف لکھا گیا ہے۔ لِفِتْیَٰنِہِ (یوسف) اس کو یاء کے بعد بدون الف لکھا گیا ہے۔ خَیْرٌ حَٰفِظًا (یوسف) اس کو حاء کے بعد بدون الف لکھا گیا ہے۔ وَسَیَعْلَمُ الْکُفَّٰرُ اس کو فاء کے بعد بدون الف لکھا گیا ہے۔ خَلَقَ السَّمٰوَٰتِ(ابراہیم) اور خَلَقَ کُلَّ دَآبَّۃٍ (النور) ان دونوں کو خاء کے بعد بدون الف لکھاگیا ہے۔ لِیَسُــــؤُاْ (الاسرائ) اس کو ایک واؤ کے ساتھ لکھا گیا ہے۔ یَبْلُغَنَّ (الاسرائ) اس کو غین کے بعد ایک الف سے لکھا گیا ہے۔ خَلْفَکَ (الاسرائ) اس کو لام کے بعد بدون الف لکھا گیا ہے۔ تَّزَٰوَرُ (الکہف)اس کو زاء کے بعد بدون الف لکھا گیا ہے۔ تُصَٰحِبْنِی (الکہف) اس کو صاد کے بعد بدون الف لکھا گیا ہے۔ حَمِئَۃٍ (الکہف) اس کو حاء کے بعد بدون الف لکھا گیا ہے۔ وَقَدْ خَلَقْتُکَ (مریم) اور وَأَنَا اخْتَرْتُکَ (طٰہٰ) ان دونوں کو کاف سے پہلے بدون الف اور ایک شوشے سے لکھا گیا ہے۔ حَرَّمَ (الانبیائ) اس کو راء کے بعد بدون الف لکھا گیا ہے۔ قَٰلَ رَبِّ احْکُمْ (الأنبیائ) اس کو قاف کے بعد بدون الف لکھا گیا ہے۔ سُکَٰرَیٰ اور بِسُکَٰرَیٰ (معاً فی الحج) ان کو کاف کے بعد بدون الف لکھا گیا ہے۔