کتاب: علم الرسم - صفحہ 131
وَیُقَٰتِلُونَ الَّذِینَ، قَٰتَلَ مَعَہُ اور وَقَٰتَلُواْ وَقُتِلُواْ (الثلاثۃ فی آل عمران) فَلَقَٰتَلُوکُمْ (النساء ) وَالَّذِینَ قُتِلُواْ (انفال) ان آٹھوں کلمات کو قاف کے بعد بدون الف لکھا گیا ہے۔ تَمَسُّوھُنَّ اس کو میم کے بعد بدولف الف لکھا گیا ہے۔ دَفْعُ (البقرۃ، الحج)اس کو فاء کے بعد بدون الف لکھاگیا ہے۔ فَرِھَٰنٌ اس کو ھاء کے بعد بدون الف لکھا گیا ہے۔ عَقَدَت (النساء ) عَقَّدتُّمْ (المائدۃ) ان دونوں کو عین کے بعد بدون الف لکھا گیا ہے۔ یُصْلِحَا اس کو صاد کے بعد بدون الف لکھا گیا ہے۔ تَلْوُوٓاْ (النساء ) اس کو ایک واؤ کے ساتھ لکھا گیا ہے۔ رِسَالَتَہُ (المائدۃ، الانعام) بِرِسَٰلَٰتِی (الأعراف) کَلِمَتُ(الانعام، یونس، غافر) ذُرِّیَّتَھُمْ (الاعراف، یٰسین، الطور) ذُرِّیَّتِنَا (الفرقان) مَکَانَتِکُمْ، مَکَانَتِھِمْ، وَعَشِیرَتُکُمِْ دونوں غَیَـٰــبَتِ، ئَ اَیٰتٌ لِّلسَّآئِلِینَ، ئَ اَیٰتٌ مِّن رَّبِّہِ (العنکبوت) صَلَوٰتَکَ (التوبہ) أَصَلَوٰتُکَ (ھود) عَلَٰی صَلَاتِھِمْ (المومنون) سَادَتَنَا، الْغُرُفَٰتِ، بِمَفَازَتِھِمِْ مِن ثَمَرَٰتٍ (فصلت ) بِشَھَٰدَٰتِھِمْ (المعارج) اور جِمَٰلَتٌ (المرسلات) ان انیس کلمات کو تاء سے پہلے بغیر الف کے لکھا گیا ہے۔ عَلَیْھِمُ الْأَوْلَیَٰنِ (المائدۃ) اس کو یاء کے بعد بغیر الف کے لکھا گیا ہے۔ أَتُحَـٰٓــجُّوٓنِّی (الانعام) اس کو ایک نون سے لکھا گیا ہے۔ دَرَسْتَ (الانعام) اس کو دال کے بعد بغیر الف کے لکھا گیا ہے۔ یَصَّعَّدُ (الانعام) اس کو صاد کے بعد بدون الف لکھا گیا ہے۔