کتاب: علم الرسم - صفحہ 127
باب ایسے کلمات جن میں دو قراء ات ہیں اور انہیں ایک رسم پر لکھا گیا ہے یہاں قراء ات سے مراد قراء ات غیر شادہ ہیں۔ یہ باب تین اقسام پر مشتمل ہے۔ (1) ایسے کلمات جن میں دو قراء ات ہیں اور انہیں تغلیباً ایک قراء ت کے مطابق لکھا گیا ہے۔ (2) ایسے کلمات جن میں دو قراء ات ہیں اور ان کا رسم دونوں کے لیے قابل عمل ہے۔ (3) ایسے کلمات جن میں دو قراء ات ہیں اور انہیں ہر مصحف میں اس شہر کی قراء ت کے مطابق لکھا گیا ہے۔ ان اقسام میں سے ہر قسم ایک مستقل فصل پر مشتمل ہے۔ جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔ (4) ایسے کلمات جن میں دو قرا ء ات ہیں اور انہیں تغلیباً ایک قراء ت کے مطابق لکھا گیا ہے: صِرَٰطَ، وَیَبْصطُ (البقرہ) بَصطَۃً (الاعراف) الْمُصَیْطِرُونَ، بِمُصَیْطِر ان کلمات میں صاد والی قراء ت کو سین والی قراء ت پر غلبہ دیتے ہوئے صاد کے ساتھ لکھا گیا ہے۔ تُقَٰۃً (آل عمران) اس کلمہ کو بدون الف لکھا گیا ہے تاکہ دونوں قراء ات تُقَاتِہِ اور تَقِیَّۃً پڑھی