کتاب: علم الرسم - صفحہ 123
مَالِ ھَٰذَا الْکِتَٰبِ (الکہف) مَالِ ھَٰذَا الرَّسُولِ (الفرقان) ان کے علاوہ دیگر تمام مقامات پر موصول مکتوب ہے۔ (17) أَمْ کا مَا سے اتصال یہ دو جگہ آیا ہے اور دونوں جگہ ہی موصول لکھا گیا ہے۔ أَمَّا اشْتَمَلَتْ اور أَمَّا ذَاکُنتُمْ (18) أَیْنَ کا مَا سے اتصال فَأَیْنَمَا تُوَلُّواْ (اول البقرہ) اور أَیْنَمَا یُوَجِّھْہُ (النحل) میں بالاتفاق موصول مرسوم ہے۔ أَیْنَ مَا تَکُونُواْ (النساء ) اور أَیْنَ مَا ثُقِفُواْ (الاحزاب) میں امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے وصل اور امام دانی رحمۃ اللہ علیہ سے اختلاف منقول ہے۔ أَیْنَ مَا کُنتُمْ (الشعراء ) میں شیخین سے دونوں وجوہ ثابت ہیں۔ لیکن عمل قطع پر ہے۔ ان کے علاوہ دیگر تمام مقامات پر بالاتفاق مقطوع مرسوم ہے۔ (19) بِئْسَ کا مَا سے اتصال بِئْسَمَا اشْتَرَوْاْ بِہِیٓ أَنفُسَھُمْ (البقرۃ) میں بالاتفاق موصول مکتوب ہے۔ بِئْسَمَا خَلَفْتُمُونِی(الاعراف) میں شیخین سے موصول منقول ہے۔ لیکن امام ابوداؤد سے اختلاف مروی ہے۔ قُلْ بِئْسَمَا یَأْمُرُکُمْ (البقرۃ) میں شیخین سے اختلاف مروی ہے۔ لیکن عمل اس کے وصل پر ہے۔ ان کے علاوہ دیگر تمام کلمات میں بالاتفاق قطع مروی ہے۔ (20) کَی کا لَا سے اتصال