کتاب: علم الرسم - صفحہ 122
اور اسی پر عمل ہے۔ ان کے علاوہ دیگر تمام کلمات میں بالاتفاق وصل ثابت ہے۔ (15) فِی کا مَا سے اتصال پورے قرآن مجید میں فِی کو مَا سے موصول لکھا گیا ہے۔ سوائے درج ذیل گیارہ کلمات کے۔ فِی مَا فَعَلْنَ (ثانی البقرۃ) فِی مَآ ئَ ا تَـٰـکُمْ (المائدۃ، الانعام) فِی مَآ أُوحِیَ (الانعام) فِی مَآ أَفْضْتُمْ (النور) فِی مَا رَزَقْنَٰکُمْ (الروم) فِی مَا ھُمْ فِیہِ یَخْتَلِفُونَ (الزمر) فِی مَا کَانُواْ فِیہِ یَخْتَلِفُونَ (الزمر) فِی مَا لَا تَعْلَمُونَ (الواقعۃ) مذکورہ نو کلمات میں شیخین سے اختلاف مروی ہے۔ جبکہ فِی مَا اشْتَھَتْ (الانبیائ) اور فِی مَا ھَٰھُنَا ئَ امِنِینَ (الشعرائ) دونوں میں امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے فقط قطع اور امام دانی رحمۃ اللہ علیہ سے اختلاف منقول ہے۔ امام ابن الجزری رحمۃ اللہ علیہ نے ان تمام کے قطع کے اکتفاء کیا ہے اور اسی پر عمل ہے۔ (16) لام جارہ چار جگہ لام جارہ کو اپنے مجرور سے مقطوع لکھا گیا ہے۔ جو درج ذیل ہیں فَمَالِ ھَـٰٓــؤُلَآئِ (النساء ) فَمَالِ الَّذِینَ کَفَرُواْ (المعارج)