کتاب: علم الرسم - صفحہ 103
کلمات کا ہمزہ اکثر عراقی مصاحف میں صورت کے بغیر ہے۔ جبکہ دیگر مصاحف کی مانند چند عراقی مصاحف میں بھی صورت کے ساتھ مکتوب ہے۔ اِنْ أَوْلِیَآؤُہُ (الانفال) چند عراقی مصاحف میں بلا صورت مکتوب ہے، جبکہ دیگر مصاحف کی مانند اکثر عراقی مصاحف میں صورت کے ساتھ مرسوم ہے۔ امام ابوداؤد نے مذکورہ چھ کلمات میں مکتوب بالصورۃ کو اختیار کیا ہے اور اسی پر عمل ہے۔ جَزَ ٰٓ ؤُہُ(یوسف) غازی کے نزدیک بلاصورت جبکہ دیگر کے نزدیک بالصورت مکتوب ہے اور مکتوب بالصورۃ پر ہی عمل ہے۔ ٭ ہمزہ متحرکہ متطرفہ بعد الألف کے قاعدے سے خارج کلمات فِیکُمْ شُرَکَـٰٓـؤُاْ(الانعام) أَمْ لَھُمْ شُرَکَــٰٓـؤُاْ (الشوری) أَمْوَٰلِنَا مَا نَشَـٰٓـؤُاْ (ھود) فَقَالَ الضُّعَفَـٰٓـؤُاْ (ابراہیم) شُفَعَـٰٓـؤُاْ (روم) وَمَا دُعَـٰٓـؤُاْ (مومن) لَھُوَ الْبَلَـٰٓـؤُاْ(الصافات) بَلَـٰٓـؤٌاْ مُّبِینٌ(الدخان) بُرَئَ ٰٓ ؤُاْ(الممتحنہ) جَزَ ٰٓؤُاْ الظَّـٰـلِمِینَ، إِنَّمَا جَزَ ٰٓ ؤُاْ (سورۃ مائدہ کے پہلے دونوں) وَجَزَ ٰٓ ؤُاْ سَیِّئَۃٍ (الشوریٰ) مذکورہ تمام کلمات کا ہمزہ بالاتفاق واؤ کی صورت میں لکھا جاتا ہے۔ اسی طرح فَقَالَ الضُّعَفَـٰٓـؤُاْ (مومن) اور جَزَ ٰٓؤُاْ الظَّـٰـلِمِینَ(الحشر) کا ہمزہ بھی واؤ کی صورت میں لکھا جاتا ہے۔ مگر امام دانی رحمۃ اللہ علیہ کے کلام سے ان میں اختلاف ظاہر ہوتا ہے۔ جَزَآئُ مَن تَزَکَّیٰ، عُلَمَـٰٓـؤُاْ، (الشعرائ) الْعُلَمَـٰٓـؤُاْ، (فاطر) أَنبَـٰٓـؤُاْ مَا کَانُواْ (الانعام، الشعرائ) ان کلمات کا ہمزہ بعض عراقی مصاحف میں بہ صورت واؤ مکتوب ہے۔ جَزَآئُ الْمُحْسِنِینَ (الزمر) أَبْنَـٰٓـؤُاْ اللّٰہِ (مائدہ) ان دونوں کلمات کا ہمزہ