کتاب: علم الرسم - صفحہ 101
الف پر عمل ہے۔ امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے اسْتَئْجِرْہُ، اسْتَئْجَرْتَ، وَیَسْتَئْذِنُ، جیسے بھی آئے، فَإِذَا اسْتَئْذَنُونَ، یَسْتَأْخِرُونَ یاء یا تاء کے ساتھ جیسے بھی آئے سوائے سورۃ الاعراف والے کلمہ کے۔ الْمُسْتَئْخِرِینَ اور مُسْتَئْنِسِینَ میں حذف الف منقول ہے اور اسی پر عمل ہے۔ ٭ ہمزہ ساکنہ متطرفہ کے قاعدے سے خارج کلمات: ھَیِّیْٔ، وُیُھَیِّْٔ، وَمَکْرَ السَّیّیئِ، الْمَکْرُ السَّیِّئُ مذکورہ چاروں کلمات کا ہمزہ بعض مصاحف میں اجتماع مثلین سے بچنے کے لیے الف کی صورت میں لکھا گیا ہے۔ جبکہ امام دانی رحمۃ اللہ علیہ نے ان کی کتابت بالالف کا انکار کیا ہے۔ امام سخاوی رحمۃ اللہ علیہ امام دانی رحمۃ اللہ علیہ کا تعاقب کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ انہوں نے شامی مصاحف میں ان کلمات کو الف کے ساتھ مکتوب دیکھا ہے۔ ان کی تائید امام ابن الجزری کے مشاہدہ سے بھی ہوتی ہے۔ لیکن ان چاروں میں یاء کے ساتھ لکھنے پر عمل ہے۔ ٭ ہمزہ متحرکہ متوسطہ بعد الحرکت کے قاعدے سے خارج کلمات: اطْمَأَنُّوا، لَأَمْلَأَنَّ، اشْمَأَزَّتْ شیخین نے ان کلمات میں اکثر عراقی اور مدنی مصاحف کے حوالے سے حذف الف نقل کیا ہے۔ لیکن ان میں عمل اثبات الف پر ہے۔ أَطْفَأَھَا اللّٰہُ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ یہ کلمہ بعض مصاحف میں حذف الف کے ساتھ مکتوب ہے۔ لیکن عمل اثبات الف پر ہے۔ سَیِّئَاتُ جمع