کتاب: علم الرسم - صفحہ 100
٭ طرف میں آنے والا ہمزہ اگر متحرک حرف کے بعد واقع ہو تو ماقبل حرکت کے موافق حرف کی صورت میں لکھا جاتا ہے جیسے بَدَأَ، قُرِیَٔ، یَستَھْزِیُٔ ہمزہ متطرفہ اگر ساکن کے بعد آئے تو محذوف ہوتا ہے۔ جیسے مِّلْئُ، الْمَرْئِ، شَیْئٍ، سُوٓئَ، قُرُوٓئٍ عربی اور مصاحف عثمانیہ میں مذکورہ کلمات قیاس کے مطابق ہیں، جبکہ بعض کلمات اس قیاس سے مستثنیٰ ہیں، جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔ ٭ ہمزہ ساکنہ متوسطہ کے قاعدے سے خارج کلمات ورئیا(مریم) اہل علم نے اس کو ایک یاء کے ساتھ لکھا ہے اور اجتماع مثلین کی کراہت کی وجہ سے ہمزہ کی صورت کو حذف کردیا ہے۔ تؤی، تؤْیہِِ ان دونوں کلمات کو ایک واؤ کے ساتھ لکھا گیا ہے۔ الرُّئْ یَا مضموم الراء اس کو ہمزہ کی صورت میں واؤ کے حذف کے ساتھ لکھا گیا ہے تاکہ راء کے ساتھ اشتباہ نہ ہو کیونکہ قدیم خط میں (راء اور واؤ) دونوں کی شکل ایک جیسی ہے۔ فَادَّٰرَئْ تُمْ اس کلمہ کو دال اور راء کے بعد حذف الف سے لکھا گیا ہے۔ امْتَلَا ْٔتِ، اطْمَأْنَنتُمْ یہ دونوں کلمات اکثر عراقی اور مدنی مصاحف میں حذف الف سے مکتوب ہیں۔ أَخْطَأْنَا(البقرہ) امام ابوداؤ دسے بہ حذف الف منقول ہے جبکہ مذکورہ تینوں کلمات میں اثبات