کتاب: عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام - صفحہ 5
امت کے امام کے پیچھے نماز ادا کریں گے، اسلام غالب ہوگا، پھر آپ اپنی زندگی کے ماہ وسال مکمل کریں گے، طبعی وفات پائیں گے، البتہ آپ کی قبر کے متعلق صحیح سند سے کچھ معلوم نہیں ہوسکا کہ کہاں بنے گی۔
سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے متعلق بیان کئے گئے مذکورہ بالا حقائق قرآن وحدیث میں صراحت کے ساتھ بیان ہوئے ہیںاور ان پر امت متفق رہی ہے۔
البتہ دور قریب کے مستشرقین ، متجددین ، منکرین حدیث اورایک کذاب متنبی اور اس کے پیروکاروں نے سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے نزول سے انکار کیا ہے، اس پر انہوں نے تلبیسات کا سہارا لے کردلائل میں تحریف کی ہے اور صریح نصوص سے انکار کے مرتکب ہوئے ہیں، ہم اس مضمون میں ان تمام گروہوں کے دلائل کا جائزہ لیں گے اور عیسیٰ علیہ السلام کے زندہ اٹھائے جانے اور آپ کے نزول کے متعلق قرآن و حدیث اور اجماع امت پیش کریں گے، تاآنکہ جھوٹے کا جھوٹ واضح ہوجائے اور حق سچ نتھر کر سامنے آجائے۔
حررہ
غلام مصطفی ظہیر امن پوری
5482125۔0300