کتاب: عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام - صفحہ 39
یہ حدیث نص صریح ہے کہ سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہما السلام آسمان سے نازل ہوں گے۔
13. سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
لَا تَقُومُ السَّاعَۃُ حَتّٰی یَنْزِلَ فِیکُمْ ابْنُ مَرْیَمَ حَکَمًا مُّقْسِطًا، فَیَکْسِرَ الصَّلِیبَ، وَیَقْتُلَ الْخِنْزِیرَ، وَیَضَعَ الْجِزْیَۃَ، وَیَفِیضَ الْمَالُ، حَتّٰی لَا یَقْبَلَہٗ أَحَدٌ ۔
’’قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی، جب تک تمہارے پاس ابن مریم علیہ السلام انصاف کرنے والے حاکم بن کر نازل نہ ہوں گے۔ وہ صلیب توڑیں گے، خنزیر کو قتل کریں گے اور جزیہ ختم کر دیں گے ۔ان کے عہد میں مال اس قدر زیادہ ہو جائے گا کہ کوئی اسے لینے والا نہ ہو گا۔‘‘
(صحیح البخاري : 2476، صحیح مسلم : 155)
صحیح مسلم(155/243) کے الفاظ ہیں :
وَاللّٰہِ، لَیَنْزِلَنَّ ابْنُ مَرْیَمَ حَکَمًا عَادِلًا، فَلَیَکْسِرَنَّ الصَّلِیبَ، وَلَیَقْتُلَنَّ الْخِنْزِیرَ، وَلَیَضَعَنَّ الْجِزْیَۃَ، وَلَتُتْرَکَنَّ الْقِلَاصُ فَلَا یُسْعٰی عَلَیْہَا، وَلَتَذْہَبَنَّ الشَّحْنَائُ وَالتَّبَاغُضُ وَالتَّحَاسُدُ، وَلَیَدْعُوَنَّ إِلَی الْمَالِ فَلَا یَقْبَلُہٗ أَحَدٌ ۔
’’اللہ کی قسم! عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام ضرور عادل حاکم بن کر نازل ہوں گے، صلیب کو توڑیں گے، خنزیر کو قتل کریں گے اور جزیہ کو ختم کر دیں گے، جوان اونٹوں کو چھوڑ دیا جائے گا، کوئی ا نہیں پکڑنے (ڈاکا مارنے) کی کوشش نہیں