کتاب: عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام - صفحہ 37
12. سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سَمِعْتُ أَبَا الْقَاسِمِ الصَّادِقَ الْمَصْدُوقَ یَقُولُ : یَخْرُجُ الْـأَعْوَرُ الدَّجَّالُ مَسِیحُ الضَّلالَۃِ قِبَلَ الْمَشْرِقِ فِي زَمَنِ اخْتِلافٍ مِّنَ النَّاسِ، وَفُرْقَۃٍ، فَیَبْلُغُ مَا شَائَ اللّٰہُ أَنْ یَبْلُغَ مِنَ الْـأَرْضِ فِي أَرْبَعِینَ یَوْمًا، اَللّٰہُ أَعْلَمُ مَا مِقْدَارُہَا؟ فَیَلْقَی الْمُؤْمِنُونَ، شِدَّۃً شَدِیدَۃً، ثُمَّ یَنْزِلُ عِیسَی ابْنُ مَرْیَمَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنَ السَّمَائِ، فَیَقُومُ النَّاسُ، فَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہٗ، مِنْ رَکْعَتِہٖ، قَالَ : سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ، قَتَلَ اللّٰہُ الْمَسِیحَ الدَّجَّالَ، وَظَہَرَ الْمُؤْمِنُونَ، فَأَحْلِفُ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَبَا الْقَاسِمِ الصَّادِقَ الْمَصْدُوقَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِنَّہُ الْحَقُّ، وَأَمَّا أَنَّہٗ قَرِیبٌ، فَکُلُّ مَا ہُوَ آتٍ قَرِیبٌ ۔ ’’میں نے صادق و مصدوق نبی ابو القاسم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ گمراہی کا مارا ہوا کانا دجال لوگوں کے اختلاف وافتراق کے دور میں مشرق سے نکلے گا، چالیس دنوں میں زمین میں جہاں تک اللہ تعالیٰ چاہے گا، پہنچے گا، اللہ خوب جانتا ہے کہ ان چالیس دنوں کی مقدار کتنی ہو گی؟ مومن لوگ بہت سختی میں مبتلا ہوں گے، پھر عیسیٰ علیہ السلام آسمان سے نازل ہوں گے، لوگ کھڑے ہو جائیں گے، جب آپ اپنا سر رکوع سے اٹھا ئیں گے، تو ’’سمع اللہ لمن حمدہ‘‘ کہیں گے، اللہ تعالیٰ مسیح دجال کو قتل کر دے گا اور مومن غالب آجائیں گے، (سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ) میں قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ صادق