کتاب: عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام - صفحہ 28
زرد رنگ کے کپڑوں میں ملبوس ہوں گے اور دو فرشتوں کے پروں پر ہاتھ رکھے ہوئے دمشق میں سفید مینار پر اتریں گے۔‘‘ (صحیح مسلم : 2937) یہ حدیث بین دلیل ہے کہ سیدنا عیسیٰ علیہ السلام آسمان میں زندہ ہیں، قیامت کے قریب نازل ہوں گے۔ 5. سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یَخْرُجُ الدَّجَّالُ فِي أُمَّتِي فَیَمْکُثُ أَرْبَعِینَ، لَا أَدْرِي أَرْبَعِینَ یَوْمًا، أَوْ أَرْبَعِینَ شَہْرًا، أَوْ أَرْبَعِینَ عَامًا فَیَبْعَثُ اللّٰہُ عِیسَی ابْنَ مَرْیَمَ کَأَنَّہٗ عُرْوَۃُ بْنُ مَسْعُودٍ، فَیَطْلُبُہٗ فَیُہْلِکُہٗ ۔ ’’میری امت میں دجال نکلے گا اور چالیس تک رہے گا، راوی کہتے ہیں کہ مجھے معلوم نہیں کہ چالیس دن یا مہینے یا سا ل، اسی دور میں اللہ عیسیٰ بن مریم علیہما السلام کو بھیجے گا، ان کا حلیہ عروہ بن مسعود (صحابی) سے ملتا جلتاہو گا ، آپ علیہ السلام دجال کا تعاقب کریں گے اور اسے موت کے گھاٹ اتار دیں گے ۔‘‘ (صحیح مسلم : 2940) 6. سیدنا نواس بن سمعان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یَطْلُبُہٗ حَتّٰی یُدْرِکَہٗ بِبَابِ لُدٍّ، فَیَقْتُلُہٗ ۔ ’’عیسیٰ علیہ السلام دجال کا پیچھا کریں گے، حتی کہ لُد کے دروازے پرا سے جا پکڑیں گے اور قتل کر دیں گے ۔‘‘ (صحیح مسلم : 2937)