کتاب: عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام - صفحہ 27
قائم رہے گا۔ نیز عیسیٰ علیہ السلام نازل ہوں گے اور اس طائفہ (گروہ )کے امیر (مہدی) کہیں گے : آئیے! ہمیں نماز پڑھائیے، آپ فرمائیں گے : نہیں، آپ لوگ ایک دوسرے کے امیر وا مام ہیں، یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس امت پر اعزاز و اکرام ہے۔‘‘ (صحیح مسلم : 156) 3 سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یَنْزِلُ عِیسَی بْنُ مَرْیَمَ فَیَقُولُ أَمِیرُہُمُ الْمَہْدِيُّ : تَعَالَ صَلِّ بِنَا فَیَقُولُ : لَا، إِنَّ بَعْضَہُمْ أَمِیرُ بَعْضٍ تَکْرِمَۃُ اللّٰہِ لِہٰذِہِ الْـأُمَّۃ ۔ ’’عیسیٰ بن مریم علیہما السلام نازل ہوں گے، تو مسلمانوں کے امیر مہدی کہیں گے : آئیے، ہمیں نماز پڑھائیے، تو عیسیٰ علیہ السلام فرمائیں گے : نہیں، آپ ایک دوسرے کے امیر ہیں، یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس امت کا اعزاز ہے۔‘‘ (المَنار المُنیف لابن القیم، ص 147، وسندہٗ حسنٌ) ٭ علامہ ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ہٰذَا إِسْنَادٌ جَیِّدٌ ۔ ’’یہ سند جید (حسن) ہے۔‘‘ (المَنار المُنیف، ص 148) 4. سیدنا نواس بن سمعان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بَیْنَمَا ہُوَ کَذٰلِکَ إِذْ بَعَثَ اللّٰہُ الْمَسِیحَ ابْنَ مَرْیَمَ، فَیَنْزِلُ عِنْدَ الْمَنَارَۃِ الْبَیْضَائِ شَرْقِيَّ دِمَشْقَ، بَیْنَ مَہْرُودَتَیْنِ، وَاضِعًا کَفَّیْہِ عَلٰی أَجْنِحَۃِ مَلَکَیْنِ۔ ’’اسی اثنا یہ ہوگا کہ اللہ تعالی مسیح بن مریم علیہما السلام کو (آسمان سے)بھیجے گا، وہ دو