کتاب: عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام - صفحہ 20
کُلُّ ہٰذِہِ الْـأَلْفَاظُ ثَابِتَۃٌ عَنْ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِي صَحِیحِ مُسْلِمٍ، وَبَعْضُہَا فِي الْبُخَارِيِّ أَیْضًا، وَالْـأَحَادِیثُ الصَّحِیحَۃُ فِیہِ کَثِیرَۃٌ جِدًّا، وَکَانَ السَّلَفُ یَسْتَحِبُّونَ أَنْ یُّلَقَّنَ الصِّبْیَانُ أَحَادِیثَ الدَّجَّالِ لِیَتَحَفَّظُوہَا، وَتَتَرَسَّخُ فِي نُفُوسِہِمْ، وَیَتَوَارَثُہَا النَّاسُ، وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیقُ ۔ ’’یہ تمام الفاظ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے صحیح مسلم میں اور بعض بخاری میں ثابت ہیں، اس سلسلہ میں صحیح احادیث کثرت سے موجود ہیں، سلف صالحین بچوں کو دجال کی احادیث حفظ کرنے کی تلقین کیا کرتے تھے، تاکہ یہ ان کے دلوں میں راسخ ہو جائیں اور آنے والی نسلوں تک پہنچتی رہیں۔‘‘ (تہذیب الأسماء واللّغات : 1/185) ٭ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ (774ھ) فرماتے ہیں: قَدْ تَوَاتَرَتِ الْـأَحَادِیثُ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہٗ أَخْبَرَ بِنُزُولِ عِیسٰی عَلَیْہِ السَّلَامُ قَبْلَ یَوْمِ الْقِیَامَۃِ إِمَامًا عَادِلًا وَّحَکَمًا مُّقْسِطًا ۔ ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے متواتر احادیث مروی ہیں، جن میں آپ نے عیسیٰ علیہ السلام کے نزول کے بارے میں خبر دی ہے کہ وہ قیامت سے پہلے امامِ عادل اور حاکم منصف کی حیثیت سے آئیں گے۔ (تفسیر ابن کثیر : 5/530، 7/236)