کتاب: عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام - صفحہ 17
وَلٰکِنَّہُ ابْنُ مَرْیَمَ وَلَدَتْہُ وِلَادَۃَ الْـأُمَّہَاتِ أَبْنَائَ ہُنَّ، وَذٰلِکَ مِنْ صِفَۃِ الْبَشَرِ لَا مِنْ صِفَۃِ خَالِقِ الْبَشَرِ، وَإِنَّمَا ہُوَ لِلّٰہِ رَسُولٌ کَسَائِرِ رُسُلِہِ الَّذِینَ کَانُوا قَبْلَہٗ فَمَضَوْا وَخَلَوْا، أَجْرٰی عَلٰی یَدِہٖ مَا شَائَ أَنْ یُجْرِیَہٗ عَلَیْہَا مِنَ الْآیَاتِ وَالْعِبَرِ حُجَّۃً لَہٗ عَلٰی صِدْقِہٖ وَعَلٰی أَنَّہٗ لِلَّہِ رَسُولٌ إِلٰی مَنْ أَرْسَلَہٗ إِلَیْہِ مِنْ خَلْقِہٖ کَمَا أَجْرٰی عَلٰی أَیْدِي مَنْ قَبْلَہٗ مِنَ الرُّسُلِ مِنَ الْآیَاتِ وَالْعِبَرِ حُجَّۃً لَہُمْ عَلٰی حَقِیقَۃِ صِدْقِہِمْ فِي أَنَّہُمْ لِلّٰہِ رُسُلٌ ۔ ’’یہ اللہ کی طرف سے خبر ہے، جس میں نصرانیوں کے فرقہ یعقوبیہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے جواب دیا جارہا ہے، جو اللہ پر جھوٹ بولتے ہیں اور کہتے ہیں کہ عیسی علیہ السلام ’’اللہ‘‘ ہیں، اسی طرح ایک دوسرے فرقے کا جواب ہے، جو کہتے ہیں کہ عیسیٰ علیہ السلام اللہ کے بیٹے ہیں، بات اس طرح نہیں ہے، جس طرح یہ کافر لوگ عیسیٰ علیہ السلام کے متعلق کہتے ہیں، بلکہ سیدنا عیسیٰ علیہ السلام ، مریم علیہا السلام کے بیٹے ہیں، ان کی ولادت اسی طرح ہوئی ہے، جس طرح مائیں بیٹوں کو جنم دیتی ہیں، پیدا ہونا بشر کی صفت ہے، خالق کی صفت نہیں ہے۔ سیدنا عیسیٰ علیہ السلام ایک رسول ہیں، بالکل اس طرح جس طرح دیگر رسول گزرے ہیں، عیسیٰ علیہ السلام کے ہاتھوں بھی اپنے نبوت کی سچائی ثابت کرنے کے لیے اسی طرح معجزات وقوع پذیر ہوئے، جس طرح دیگر انبیا کے ہاتھوں وقوع پذیر ہوئے، تاکہ یہ معلوم ہو جائے کہ وہ اللہ کے رسول ہیں۔‘‘ (تفسیر الطّبري : 8/582، ھجر)