کتاب: عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام - صفحہ 15
یَزَالُ مِنْ أُمَّتِي أُمَّۃٌ یُّقَاتِلُونَ عَلَی الْحَقِّ، وَیُزِیغُ اللّٰہُ لَہُمْ قُلُوبَ أَقْوَامٍ، وَیَرْزُقُہُمْ مِنْہُمْ حَتّٰی تَقُومَ السَّاعَۃُ، وَحَتّٰی یَأْتِيَ وَعْدُ اللّٰہِ، وَالْخَیْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِیہَا الْخَیْرُ إِلٰی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ ۔
’’میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا تھا کہ ایک شخص کہنے لگا : اللہ کے رسول! لوگوں نے گھوڑوں کو بے وقار بنا دیا ہے، ہتھیار رکھ دئیے ہیں اور کہتے ہیں کہ اب جنگ ختم ہوچکی ہے، لہٰذا جہا د باقی نہیں رہا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا : یہ لوگ غلط کہتے ہیں، اب تو جہاد شروع ہوا ہے۔ میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق کے لئے لڑتا رہے گا، خدا تعالیٰ لوگوں کے دل ان کی طرف پھیر دے گا اور وہیں سے ان کو رزق دے گا، آخر قیامت قائم ہوگی اور اللہ کا وعدہ وفا ہوگا۔‘‘ (سنن النّسائي : 3561، وسندہٗ صحیحٌ)
2. سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں :
تُقَامُ الصَّلَاۃُ فَیُقَالُ لَہٗ : صَلِّ الصُّبْحَ، فَإِذَا کَبَّرَ وَدَخَلَ نَزَلَ عِیسَی ابْنُ مَرْیَمَ عَلَیْہِ السَّلَامُ، فَإِذَا رَآہُ الرَّجُلُ عَرَفَہٗ فَیَرْجِعُ فَیَمْشِي الْقَہْقَرٰی فَیَتَقَدَّمُ عِیسٰی عَلَیْہِ السَّلَامُ فَیَضَعُ یَدَہٗ بَیْنَ کَتِفَیْہِ فَیَقُولُ : صَلِّ … ۔
قَالَ : وَیَکُونُ عِیسَی ابْنُ مَرْیَمَ عَلَیْہِمَا السَّلَامُ فِي أُمَّتِي حَکَمًا عَدْلًا، وَّإِمَامًا مُّقْسِطًا، یُدِقُّ الصَّلِیبَ، وَیَقْتُلُ الْخِنْزِیرَ، وَتَضَعُ الْحَرْبُ أَوْزَارَہَا ۔