کتاب: عیدین و قربانی فضیلت و اہمیت ، احکام و مسائل - صفحہ 23
نمازیوں کی اقسام
یہاںیہ بات بھی پیش نظر رکھیں کہ موسمی عبادت گزاروں یا رمضانی نمازیوں کی طرح ہی نمازیوں کی چند اور قسمیں بھی ہیں:
1۔آٹھ کے نمازی:
وہ لوگ جو سارا ہفتہ پنجگانہ نمازوں سے توقطعی غافل و بیگانہ رہتے ہیں کہ جیسے ان پر فرض ہی نہیں لیکن جب آٹھ دن کے بعد نماز جمعہ کا وقت آتا ہے تو نہا دھو کر خوب بنے ٹھنے اور اُجلا لباس پہنے مسجد میں پہنچ جاتے ہیں۔
2۔اکٹھ کے نمازی:
وہ لوگ جو عام طور پر پنجگانہ نماز تو کیا، نماز جمعہ بھی ادا نہیں کرتے، البتہ اگر کبھی کسی خوشی یا غمی کے موقع پر کچھ ایسے لوگوں کی مجلس میں اکٹھے بیٹھے ہوں جو اذان کی آواز کے ساتھ اٹھ کر مسجد کو چل دیں تو یہ صاحب بھی چار وناچار ان کے ساتھ ہی مسجد سے ہو آتے ہیں۔
3۔ تین سو ساٹھ کے نمازی:
وہ لوگ جو پنجگانہ نماز اورجمعہ بھی ادا نہیں کرتے۔ اگر کہیں کچھ ایسے لوگوں کا اکٹھ ہو جو نمازی ہوں اور اذان سن کر نماز کے لیے چل دیں تو یہ صاحب اس وقت بھی نظریں بچا کر اِدھر اُدھر ’’کھسک‘‘ جاتے ہیں لیکن سال بھر کے تقریباً تین سو ساٹھ دنوں کے بعد جب عید آتی ہے تو اس میں بڑے شوق کے ساتھ شامل ہوتے ہیں۔
4۔کھاٹ کے نمازی:
وہ لوگ جو عموماً رسم و رواج کے بندھے بندھائے صرف کسی کی نماز جنازہ