کتاب: عیدین و قربانی فضیلت و اہمیت ، احکام و مسائل - صفحہ 212
قربانی کے جانوروں کی اون اور ہڈی وغیرہ سے صحیح استفادہ شروع ہو گیا اور گوشت سے عرقیات اور ماء اللحم کشید کیا جانے لگا تو بعید نہیں کہ کھڑے جانور کی نسبت اس کی قربانی کی افادیت و مالیت مزید بڑھ جائے۔ اس طرح عام ملکوں میں کی جانے والی اور منٰی میں حجاج کی قربانیوں کے تمام فوائد کو پیش نظر رکھا جائے تو قربانی نہ کرنے بلکہ اس کی قیمت صدقہ کردینے کی تجویز میں قطعاً کوئی معقولیت باقی نہیں رہ جاتی بلکہ وہ سنت سے صریح بغاوت ہے اور اس پر مستزاد یہ کہ قربانی یا کسی بھی دوسری عبادت کو معاشی و مادی نقطہ نظر سے جانچنا ہی غلط ہے۔ اللہ تعالی قربانی کی مشروعیت کو مشکوک بنانے کی کوشش کرنے والوں کو راہ ہدایت نصیب فرمائے۔ آمین