کتاب: عیدین و قربانی فضیلت و اہمیت ، احکام و مسائل - صفحہ 21
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
ثمراتِ رمضان
اور نمازیوں کی اقسام
فضائل و برکات اور انوار و تجلیات پر مشتمل ماہ رمضان المبارک میں جنھوں نے صیام و قیام اور تلاوتِ قرآن نیز ادائیگی زکاۃ اور صدقات و خیرات سے اپنے رب کو راضی کر لیا، انھیں مبارک ہو! اللہ ان کی عبادتیں اور ریاضتیں قبول فرمائے اور جن لوگوں نے غفلت و کوتاہی سے اس سنہری موقع کو ضائع کر لیا ہے، اللہ تعالیٰ ان کی خطاؤں اور کوتاہیوں سے در گزر فرمائے اور انھیں توبہ و انابت الیٰ اللہ کی توفیق سے نوازے۔
یہاں ہم ’’ثمراتِ رمضان ‘‘ کے طور پر چند امور کی طرف توجہ دلانا چاہتے ہیں۔
1۔نماز پنجگانہ کا اہتمام:
رمضان المبارک میں آپ نے پنجگانہ نماز کے ساتھ ساتھ تراویح و نوافل کا خوب اہتمام کیا اور انھیں باجماعت ادا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی اور تلاوتِ قرآن سے اپنے قلب و روح کو منور کیا ہوگا ۔ اب سوال یہ ہے کہ آیا یہ سب امور صرف رمضان المبارک کی حد تک ہی تھے اور کیا عید کے ساتھ ہی ان امور کو بھی سال بھر کے لیے الوداعی سلام کردیا جائے؟ اب تلاوت و نوافل تو کجا، کیا