کتاب: عیدین و قربانی فضیلت و اہمیت ، احکام و مسائل - صفحہ 19
ضروری احکام و مسائل اس کتاب میں یکجا ہو جائیں لیکن ’’کتاب اللہ‘‘ کے سوا کسی کتاب کے مکمل ہونے کا ’’دعوی‘‘ کرنا بھی ایک ’’جسارت‘‘ سے کم نہیں، لہٰذا قارئین کرام جہاں کہیں کوئی کوتاہی یا کمی پائیں تو اس سے مطلع فرمائیں تا کہ آئندہ ایڈیشن میں اس کی اصلاح و تکمیل کی جاسکے۔
ناظم عمومی مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند جناب مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی حفظہ اللہ کا بھی تہہ دل سے شکر گزار ہوں جن کی توجہ سے یہ کتاب اب موجودہ شکل میں ہندوستان میں پھر سے منظر عام پر آئی ہے۔ اور اب پاکستان سے بھی شائع ہو رہی ہے، جس کے لیے ہمارے ساتھ معروف سماجی شخصیت اور مخیر تاجر جناب انجینئر محمد طارق برلاس حفظہ اللہ (الطویرقی گروپ آف کمپنیز) نے تعاون کیا ہے۔ وفقنا اللّٰہ وإیاہ لما فیہ خیر و تقبلہ منا وجعلہ خالصاً لوجہہ الکریم
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس کتاب کو شرفِ قبولیت سے نوازے اور قارئین کی راہنمائی کا سبب بنائے۔ نیز مؤلف محقق اور ناشر کے لیے دنیوی فلاح اور اخروی نجات کا ذریعہ بنائے۔ آمین
الخبر سعودی عر ب ابو عمران / محمد منیر قمر
۹ ۲جمادی الثانیہ ۱۴۱۹ ھ ترجمان سپریم کورٹ، الخبر
۱۹ / اکتوبر ۱۹۹۸ء