کتاب: عیدین و قربانی فضیلت و اہمیت ، احکام و مسائل - صفحہ 18
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ افتتاحیہ اِنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ، نَحْمَدُہٗ، وَنَسْتَعِیْنُہٗ، وَنَسْتَغْفِرُہٗ، وَنَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ اَنْفُسِنَا، وَمِنْ سَیِّئَاتِ اَعْمَالِنَا، مَنْ یَّھْدِہِ اللّٰہُ فَلاَ مُضِلَّ لَہٗ، وَمَنْ یُّضْلِلْہُ فَلاَ ھَادِيَ لَہٗ، وَاَشْھَدُ اَنْ لاَّ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لاَ شَرِیْکَ لَہٗ، وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ، اَمَّا بَعْدُ! ریڈیو متحدہ عرب امارات، ام القیوین کی اردو سروس سے اپنے روزانہ پروگرام ’’دین و دنیا‘‘ کے تحت نشر کی گئی وہ تقاریر جن کا تعلق’’ قربانی اور عیدین‘‘ کے احکام و مسائل سے ہے، انھیں کتابی شکل دے کر آپ کی خدمت میں پیش کررہے ہیں۔ اس کا قربانی سے متعلقہ جزو دوم قبل ازیں ہماری کتاب ’’سوئے حرم ‘‘ کے آخری باب کے طور پر بھی شائع ہوچکا ہے، جس کی تخریج ہمارے فاضل دوست جناب حافظ عبدالرؤف صاحب (اوقاف و امور اسلامیہ ، شارجہ، حال مقیم: کویت) نے کی تھی، جس سے کتاب کی اہمیت دو چند ہوگئی۔ ان کی اس تخریج سے قربانی والے حصے کی تخریج ہم نے یہا ں بھی ذکرکرد ی ہے اور موصوف کی بنائی ہوئی فہرستِ مصادر و مراجع اور ان کتابوں کے نام جن کا تذکرہ ’’مسائل و احکام قربانی‘‘ کی تخریج میں آیا ہے، اس کتاب کے آخر میں بھی درج کردیے ہیں۔ فجزاہ اللّٰہ خیرا، وزادہ علماًو تحقیقاً۔ ہم نے اپنی حد تک تو کوشش کی ہے کہ ’’عیدین و قربانی‘‘ سے متعلقہ تمام