کتاب: عیدین و قربانی فضیلت و اہمیت ، احکام و مسائل - صفحہ 168
’’نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب قربانی دیتے تو موٹے تازے سینگوں والے اور سیاہ و سفید رنگ والے دو مینڈھے خریدا کرتے تھے۔‘‘ جبکہ سنن ابن ماجہ، مسند احمد اور مستدرک حاکم میں حضرت عائشہ اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے: (( اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰہ عليه وسلم کَانَ اِذَا اَرَادَ اَنْ یُّضَحِّيَ اشْتَرٰی کَبْشَیْنِ عَظِیْمَیْنِ )) [1]’’نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب قربانی دینے کا ارادہ فرماتے تو دو بڑے بڑے مینڈھے خریدا کرتے تھے۔‘‘ ایسے ہی سنن بیہقی اور مسند ابو یعلی میں ’’عظیمین‘‘ کا لفظ موجود ہے۔[2]
[1] اس حدیث کو ابن ماجہ (۳۱۲۲) احمد (۶/۱۳۶، ۲۲۰، ۲۲۵) حاکم (۴/ ۲۲۷، ۲۲۸) طحاوی نے ’’شرح معانی الآثار‘‘ (۴/ ۱۷۷) میں اور بیہقی (۹/ ۲۶۷، ۲۶۸) نے روایت کیا ہے۔ اس حدیث کی سند میں بھی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہیں لہٰذا یہ سند بھی حسن درجہ کی ہے بوصیری نے بھی ’’مصباح الزجاجہ‘‘ (۱۰۸۴) میں اس سند کو حسن ہی کہا ہے اور ابن حزم نے ’’المحلی‘‘ (۷/ ۳۸۱) میں کہا ہے ’’فہذا أثر صحیح عندہم‘‘ یہ حدیث ان کے نزدیک صحیح ہے۔ [2] بیہقی (۹/ ۲۶۸) ابو یعلی (۱۷۹۲) اسی طرح طحاوی (۴/ ۱۷۷) نے بھی اس کو روایت کیا ہے، یہ حدیث جابر رضی اللہ عنہ سے ہے اور اس حدیث کی سند بھی نمبر (۵۵) میں مذکور راوی کی وجہ سے حسن درجہ کی ہے۔