کتاب: عیدین و قربانی فضیلت و اہمیت ، احکام و مسائل - صفحہ 126
ہفتے کے ایام میں سے افضل دن جمعہ، سال کے ایام میں سے افضل یوم نحر اور بعض کے نزدیک یوم عرفہ ہے مگر صحیح یوم نحر ہی ہے کیونکہ صحیح حدیث نبوی اور پھر امام مالک، شافعی، احمد رحمہم اللہ کے نزدیک بھی ’’یوم نحر‘‘ ہی ’’یوم حج اکبر‘‘ ہے۔ (مجموع الفتاوی: ۲۵/ ۲۸۷، ۲۸۸، ۲۸۹)