کتاب: دروس و خطبات - صفحہ 7
خواستگاروں کے لیے مفید بھی۔
۴- قرآنی آیات اور احادیث نبویہ پر اعراب لگا دیا گیا ہے تاکہ نحوی غلطی کا امکان نہ رہے۔دیگر عربی عبارتوں کو بھی حتی الامکان اعراب کے ساتھ ہی درج کیا گیا ہے۔
۵- موضوعات میں تنوع کو ملحوظ رکھا گیا ہے اور حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد سے متعلق مضامین بھی شامل کیے گئے ہیں،البتہ یہ محض نمونے ہی ہیں،اس میں موضوعات کا احاطہ نہیں ہے۔
۶- عوام اور سامعین کی دینی و معاشرتی ضرورتوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے آیات و احادیث کی روشنی میں ان کی ذہنی تربیت کو ہدف بنا کر یہ معلومات مرتب کی گئی ہیں،جذبات سے کھیلنے اور سنسنی خیز باتوں سے لوگوں کی توجہ مبذول کرانے کے اسلوب سے گریز کیا گیا ہے۔
۷- مساجد وغیرہ میں درس کے لیے بھی اس مجموعے کے اکثر مضامین مناسب ہیں،بالخصوص وہ مضامین جن میں نصوص کی کثرت ہے یا جن میں آداب اور احکام و مسائل کا بیان ہے۔
٭ تقریر ودرس کے لیے اس مجموعہ سے استفادہ کرنے والے حضرات سے گزارش ہے کہ:
۱- اس مجموعے میں مختصر،متوسط اور کچھ طویل مضامین شامل ہیں،درس،تقریر یا خطبہ کے وقت کے اعتبار سے مضمون میں حذف و اضافہ کریں۔
۲- حذف و اختصار کے لیے متعدد آیات و احادیث میں سے ایک ایک یا دو دو پر اکتفا کریں،بقیہ عبارتوں میں سے بھی موقع محل کے اعتبار سے ایک دو پیرا گراف حذف کردیں۔البتہ حذف کے بعد عبارتوں کو ایک دوسرے سے مربوط کرلیں۔طویل آیت یا طویل حدیث کی عربی نص نہ پڑھ کر کہیں کہیں صرف ترجمہ کے ذکر پر بھی اکتفا کیا جاسکتا