کتاب: دروس و خطبات - صفحہ 60
تمہارے درمیان دوایسی چیزیں چھوڑے جارہاہوں کہ تم ان کے بعد کبھی گمراہ نہ ہوگے، ایک کتاب اللہ اور دوسری میری سنت۔‘‘(الحاکم۔صحیح الجامع:۲۹۳۷) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ساری امت جنت میں جائے گی سوائے ان کے جنہوں نے انکار کیا۔صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ!انکار کون کرے گا؟ فرمایا کہ جو میری اطاعت کرے گا وہ جنت میں داخل ہوگا اور جو میری نافرمانی کرے گا اس نے انکار کیا۔‘‘(صحیح البخاري:۹؍۱۴۴) حضرت مقدام بن معدیکرب سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’سنو، مجھے کتاب(قرآن)دی گئی ہے اور اس کے ساتھ اسی کے مثل ایک اور چیز بھی(یعنی سنت)۔‘‘ (رواہ أحمد رقم:۱۷۲۱۳وأبوداود رقم:۴۶۰۴ وصححہ الألباني:صحیح الجامع رقم:۲۶۴۳) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’میرے طریقے سے جس نے بے رغبتی کی وہ مجھ میں سے نہیں ہے۔‘‘ (صحیح البخاري:۷؍۲، وصحیح مسلم:۲؍۱۰۲۰) حضرت عمران بن حصین سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’لوگوں میں سب سے بہترمیری صدی کے لوگ ہیں پھر وہ لوگ جو ان سے قریب ہیں پھر وہ لوگ جو ان سے قریب ہیں پھر ان کے بعد ایسے لوگ آئیں گے جو موٹے ہوں گے اور موٹاپے کو پسند کریں گے اور وہ لوگ بغیر طلب کیے شہادت دیں گے۔‘‘ (الترمذي والحاکم۔۔وصححہ الألباني:صحیح الجامع[۳۲۹۴]) جابر بن عبد اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خطبہ میں اللہ کی حمدوثنا بیان کرتے جس کا وہ اہل ہے پھر کہتے:’’جس کو اللہ تعالیٰ ہدایت دے دے اس کو کوئی گمراہ کرنے والا نہیں اور جس کو اللہ تعالیٰ گمراہ کر دے اس کو کوئی ہدایت دینے والا نہیں اور بات میں سب سے سچی اللہ کی کتاب قرآن ہے اور سب سے سیدھا راستہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم