کتاب: دروس و خطبات - صفحہ 6
کتاب: دروس و خطبات
مصنف: اسعد اعظمی
پبلیشر:
ترجمہ:
بسم اللّٰه الرحمن الرحیم
کچھ اس کتاب کے بارے میں
الحمد للّٰه رب العالمین والصلاۃ والسلام علی نبینا محمد وعلی آلہ وصحبہ اجمعین۔واشہد ان لا الہ الا اللّٰه وحدہ لا شریک لہ واشہد ان محمدا عبدہ ورسولہ۔
دروس وخطبات کا یہ مجموعہ جو(۵۰)موضوعات پر مشتمل ہے طلبہ،خطبا اور مقررین کی خدمت میں پیش ہے جس میں عوام کی ضرورتوں اورمسائل کو سامنے رکھتے ہوئے عقائد، عبادات ،اخلاق اور معاملات،ہر ایک گوشے پر معتد بہ مضامین ترتیب دیے گئے ہیں جن سے سامعین کی دینی وفکری ذہن سازی میں مدد ملے گی۔
٭ اس مجموعے میں خصوصیت کے ساتھ درج ذیل امور کا اہتمام کیا گیا ہے:
۱- کتاب و سنت کی نصوص پر مبنی خالص دینی معلومات پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور غیر مستند وغیر معتبر اقوال و معلومات سے اجتناب کیا گیا ہے۔
۲- احادیث پیش کرتے وقت ضعیف اور منکر روایات سے پرہیز کیا گیا ہے اور صرف ان ہی احادیث پر اکتفا کیاگیا ہے جن پر محدثین نے صحیح یا حسن ہونے کا حکم لگایا ہے۔اور بخاری ومسلم کے علاوہ دیگر کتب حدیث کی روایتوں کو نقل کرتے وقت ان پر علماء کا حکم بھی ذکر کیا گیا ہے اور حوالہ بھی دیا گیا ہے۔
۳- کتاب و سنت کی نصوص کے علاوہ دیگر معلومات اور احکام و مسائل کا ذکر بھی حوالے کے ساتھ ہی کرنے کی کوشش کی گئی ہے،یہ علمی تقاضا بھی ہے اور تفصیل و توسع کے