کتاب: دروس و خطبات - صفحہ 59
’’اور جو شخص سیدھا راستہ معلوم ہونے کے بعد پیغمبر کی مخالفت کرے اور مومنوں کے راستے کے سوا اور راستے پر چلے تو جدھر وہ چلتا ہے ہم اُسے اُدھر ہی چلنے دیں گے اور(قیامت کے دن)جہنم میں داخل کریں گے اور وہ بُری جگہ ہے۔‘‘ ﴿أَطِیْعُواْ اللّٰهَ وَأَطِیْعُواْ الرَّسُول﴾(سورۃ النساء:۵۹) (اللہ اور اُس کے رسول کی فرمانبرداری کرو۔) ﴿فَلْیَحْذَرِ الَّذِیْنَ یُخَالِفُونَ عَنْ أَمْرِہِ أَن تُصِیْبَہُمْ فِتْنَۃٌ أَوْ یُصِیْبَہُمْ عَذَابٌ أَلِیْمٌ﴾(سورۃ النور:۶۳) (جو لوگ اس(رسول)کے حکم کی مخالفت کرتے ہیں ان کو ڈرنا چاہیے کہ(ایسا نہ ہو کہ)ان پر کوئی آفت پڑ جائے یا تکلیف دینے والا عذاب نازل ہو۔) ﴿وَمَا کَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَۃٍ إِذَا قَضَی اللّٰهُ وَرَسُولُہُ أَمْراً أَن یَکُونَ لَہُمُ الْخِیَرَۃُ مِنْ أَمْرِہِمْ وَمَن یَعْصِ اللّٰهَ وَرَسُولَہُ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَالاً مُّبِیْناً﴾(سورۃ الأحزاب:۳۶) (اور کسی مومن مرد اور مومن عورت کو حق نہیں ہے کہ جب اللہ اور اس کا رسول کوئی اَمر مقرر کر دیں تو وہ اس کام میں اپنا بھی کچھ اختیار سمجھیں اور جو کوئی اللہ اور اُس کے رسول کی نافرمانی کرے وہ صریح گمراہ ہو گیا۔) ﴿وَمَا آتَاکُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوہُ وَمَا نَہَاکُمْ عَنْہُ فَانتَہُوا﴾(سورۃ الحشر:۷) (جو چیز تم کو پیغمبر دیں وہ لے لو اور جس سے منع کریں(اس سے)باز رہو) احادیث نبویہ اس کے بعد نبی اکرم جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی چند حدیثیں اس تعلق سے ملاحظہ ہوں: حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’میں