کتاب: دروس و خطبات - صفحہ 44
اب ان میں بڑی تبدیلی آئی ہے، اور اپنے مذہب سے ان کی وابستگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔۔۔۔۔۔۔‘‘(البلاغ، ممبئی:مارچ ۲۰۱۱ء؁ ، ص:۲۷-۲۸) سچ ہے:﴿إِنَّہُمْ یَکِیْدُونَ کَیْْداً۔وَأَکِیْدُ کَیْْداً﴾(الطارق:۱۵-۱۶) ’’بے شک کفار سازش کرنے میں لگے ہیں اور میں بھی تدبیر کررہاہوں‘‘ ﴿وَیَمْکُرُونَ وَیَمْکُرُ اللّٰهُ وَاللّٰهُ خَیْْرُ الْمَاکِرِیْنَ﴾(الأنفال:۳۰) ’’وہ(کفار)اپنی تدبیریں کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اپنی تدبیریں کرتا ہے اور سب سے زیادہ مستحکم تدبیر والا اللہ ہے‘‘ ﴿وَمَکَرُوا مَکْراً وَمَکَرْنَا مَکْراً وَہُمْ لَا یَشْعُرُون۔فَانظُرْ کَیْْفَ کَانَ عَاقِبَۃُ مَکْرِہِمْ﴾(النمل:۵۰-۵۱) ’’ اور انہوں نے ایک چال چلی، اور ہم نے بھی ایک تدبیر کی اور وہ اسے سمجھ نہیں پارہے تھے اب دیکھ لیجیے کہ ان کی سازش کا کیا انجام ہوتا ہے۔‘‘ ﴿وَاصْبِرْ وَمَا صَبْرُکَ إِلاَّ بِاللّٰهِ وَلاَ تَحْزَنْ عَلَیْْہِمْ وَلاَ تَکُ فِیْ ضَیْْقٍ مِّمَّا یَمْکُرُون ، إِنَّ اللّٰهَ مَعَ الَّذِیْنَ اتَّقَواْ وَّالَّذِیْنَ ہُم مُّحْسِنُون (النحل:۱۲۷-۱۲۸) اور(اے نبی)صبر ہی کرو اور تمہارا صبر بھی اللہ ہی کی مدد سے ہے اور ان کے بارے میں غم نہ کرو اور جویہ بداندیشی کرتے ہیں اُس سے تنگدل نہ ہو،کچھ شک نہیں کہ جو پرہیزگار ہیں اور جو احسان کرنے والے ہیں اللہ اُن کا مددگار ہے۔ لیکن ایے مواقع پر ہمیں ہاتھ باندھے صرف قدرت الہیہ کے ظہور کا ہی انتظار نہیں کرنا چاہئے بلکہ لوگوں کے کھلے ہوئے اذہان وقلوب کو اسلام کی بابرکت تعلیمات اور ہدایات سے منور کر دینا چاہئے ، یورپ و امریکہ میں موجود بعض اسلامی تنظیمات ایسے مواقع پر بڑی تعداد میں قرآن کے ترجمے، اسلامی کتابیں، رسائل ، پمفلٹ وغیرہ تقسیم کرتی ہیں اور اسلام کی معرفت کا شوق رکھنے والوں کو صحیح معلومات بہم پہنچانے کی کوشش کرتی ہیں۔ابھی گذشتہ ستمبر میں جب قرآن کے نسخے جلانے کا امریکی پادری نے اعلان کیا تھا تو امریکہ کی صرف