کتاب: دروس و خطبات - صفحہ 308
درست مان لی جائے تو روز مرہ واقع ہونے والے مختلف قسم کے حوادث وجرائم میں سے ہر ایک کو اسی زاویے سے دیکھنا چاہیے۔ (۵) چونکہ مدارس انتہائی سادگی اور خاموشی سے اپنی خدمت انجام دیتے ہیں اور شہرت پسندی اور پروپیگنڈوں سے اپنے آپ کو دور رکھتے ہیں اس لیے ان کی خدمات ، محاسن اور عمدہ کارکردگی سے زیادہ لوگ باخبر نہیں رہتے ، جس کی وجہ سے آسانی سے غلط فہمیاں جگہ بنالیتی ہیں، ارباب مدارس اگر اچھائی کو فروغ دینے کی خاطر(نہ کہ شہرت طلبی کی خاطر)اپنی خدمات اور طریقہ عمل سے لوگوں کو روشناس کرائیں تو یہ ان کے حق میں مفید ہوگا۔