کتاب: دروس و خطبات - صفحہ 102
تنبیہ:شیعہ حضرات نے محبت حسین کے دعوی کے ساتھ یوم عاشوراء اور ماہ محرم کو غم والم اور سوگ کا مہینہ قرار دیا تو دوسری طرف دشمنان علی وحسین(خارجیوں اور ناصبیوں)نے شہادت حسین کے دن(عاشوراء)کو خوشی ومسرت کا دن قرار دیا اور اس کی فضیلت میں جھوٹی حدیثیں گھڑلیں، اس دن وہ اچھے پکوان پکاتے اور مختلف انداز سے خوشیاں مناتے ہیں ، اہل اسلام کو ان دونوں قسم کی بدعتوں سے پرہیز کرنا چاہیے، ائمہ اربعہ اور دیگر علماء نے ان کو پسند نہیں کیا اور نہ ان اعمال کی کوئی شرعی دلیل ہے۔
اللہ رب العزت تمام مسلمانوں کو سنت کا پابند بنادے اور انہیں ہرقسم کی بدعات وخرافات سے محفوظ رکھے، آمین۔