کتاب: الدروس المہمۃ کی شرح کا اردو ترجمہ دروس ابن باز - صفحہ 82
﴿وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِيْ كُلِّ اُمَّۃٍ رَّسُوْلًا اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوْتَ ﴾ [١٦:٣٦] ’’اور بیشک ہر امت میں ہم نے ایک رسول بھیجا کہ اللہ کی عبادت کرو اور شیطان سے بچو۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ کا فرمان گرامی ہے:  ﴿وَاذْكُرْ اَخَا عَادٍ ، ۭ اِذْ اَنْذَرَ قَوْمَہٗ بِالْاَحْقَافِ وَقَدْ خَلَتِ النُّذُرُ مِنْۢ بَيْنِ يَدَيْہِ وَمِنْ خَلْفِہٖٓ اَلَّا تَعْبُدُوْٓا اِلَّا اللہَ ، ۭ ﴾ [٤٦:٢١] ’’اور یاد کرو عاد کے بھائیوں کو؛ جب اس نے ان کو سرزمینِ احقاف میں ڈرایا اور بیشک اس سے پہلے ڈر سنانے والے گزر چکے تھے؛ اورآپ ان کے بعد آئے کہ تم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو۔‘‘ تمام رسولوں کا اس اصل اصول پر اتفاق رہا ہے کہ: ﴿اَلَّا تَعْبُدُوْٓا اِلَّا اللہَ ، ۭ ﴾ [٤٦:٢١] ’’ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو۔‘‘ اور آخرت کے دن پر بھی ان کا اتفاق رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان گرامی ہے:  ﴿وَسِيْقَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اِلٰى جَہَنَّمَ زُمَرًا ، ۭ حَتّٰٓي اِذَا جَاۗءُوْہَا فُتِحَتْ اَبْوَابُہَا وَقَالَ لَہُمْ خَزَنَــتُہَآ اَلَمْ يَاْتِكُمْ رُسُلٌ مِّنْكُمْ يَتْلُوْنَ عَلَيْكُمْ اٰيٰتِ رَبِّكُمْ وَيُنْذِرُوْنَكُمْ لِقَاۗءَ يَوْمِكُمْ ھٰذَا ، ۭ ﴾ [٣٩:٧١] ’’ اور کافر گروہ درگروہ جہنم کی طرف ہانکے جائیں گےحتی کہ جب وہاں پہنچیں گے اس کے دروازے کھولے جائیں گے اور اس کے داروغے ان سے کہیں گے: کیا تمہارے پاس تم ہی میں سے وہ رسول نہ آئے تھے جو تم پر تمہارے رب کی آیتیں پڑھتے تھے اور تمہیں اس دن کے ملنے سے ڈراتے تھے۔‘‘ ایسے ہی جنت اور جہنم کے ذکر؛ جزاء وسزا اورحساب و عقاب کے عقیدہ پر بھی ان کا اتفاق رہا ہے۔ یہ عقیدہ بھی کتابوں پر ایمان کا ایک حصہ ہے کہ یہ تمام کتابیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے وحی اور اس کی نازل کردہ ہیں ۔اور رسولوں نے ان کتابوں کی پوری پوری تبلیغ کی تھی۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان گرامی ہے:  ﴿ وَمَا عَلَي الرَّسُوْلِ اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِيْنُ ، ﴾ [٢٤:٥٤] ’’ اور رسول کے ذمہ نہیں مگر صاف صاف پہنچا دینا۔‘‘ یہ کتابیں ہدایت و فلاح ؛ سعادت اور کامیابی پر مشتمل تھیں ۔ اور ان امتوں میں سے جن پر یہ کتابیں نازل ہوئی تھیں ؛ جو کوئی ان پر ایمان لایاوہ کامیابی اور نجات پاگیا؛ اور دنیا و آخرت کی کامرانیاں سمیٹ لیں ۔اور جو کوئی ایمان نہیں لایا ؛ وہ تباہ و برباد ہوا اورگھاٹے میں رہا۔ ہم ایمان رکھتے ہیں کہ قرآن کریم نازل ہونے والی آخری کتاب ہے؛ جیسا کہ ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء ہیں ؛ ان کے بعد کوئی نبی نہیں ہوگا اور بیشک یہ قرآن اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرتا ہے اور ان پر نگہبان