کتاب: الدروس المہمۃ کی شرح کا اردو ترجمہ دروس ابن باز - صفحہ 79
تفصیلاً: ہم ان کی ان ذمہ داریوں پر ایمان رکھتے ہیں جو کتاب و سنت میں وارد ہوئی ہیں ۔کوئی فرشتہ وحی پر مامور ہے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان گرامی ہے:
﴿نَزَلَ بِہِ الرُّوْحُ الْاَمِيْنُ ، عَلٰي قَلْبِكَ لِتَكُوْنَ مِنَ الْمُنْذِرِيْنَ ، ﴾ [٢٦:١٩٤]
’’ اسے روح الا مین لے کر اترا؛آپ کے دل پر تاکہ آپ ڈر سنانے والوں میں سے ہو جاؤ۔‘‘
کسی فرشتے کی ذمہ داری روح قبض کرنا ہے؛ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان گرامی ہے:
﴿ قُلْ يَتَوَفّٰىكُمْ مَّلَكُ الْمَوْتِ الَّذِيْ وُكِّلَ بِكُمْ ﴾ [٣٢:١١]
’’فرمادیں : تمہیں وفات دیتا ہے موت کا فرشتہ جو تم پر مقرر ہے۔‘‘
اور کچھ کی ذمہ داری انسان کی حفاظت کرنا ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان گرامی ہے:
﴿لَہٗ مُعَقِّبٰتٌ مِّنْۢ بَيْنِ يَدَيْہِ وَمِنْ خَلْفِہٖ يَحْفَظُوْنَہٗ مِنْ اَمْرِ اللہِ ، ۭ ﴾[١٣:١١]
’’آدمی کے لیے بدلی والے فرشتے ہیں اس کے آگے پیچھے کہ بحکم الٰہی اس کی حفاظت کرتے ہیں ۔‘‘
کچھ کی ذمہ داری انسان کے اعمال لکھنا ہے ؛ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان گرامی ہے:
﴿ وَاِنَّ عَلَيْكُمْ لَحٰفِظِيْنَ ، كِرَامًا كَاتِبِيْنَ ، ﴾ [٨٢:١١]
’’ اور بیشک تم پر کچھ نگہبان ہیں معزز لکھنے والے۔‘‘
اور اللہ تعالیٰ کا فرمان گرامی ہے:
﴿مَا يَلْفِظُ مِنْ قَوْلٍ اِلَّا لَدَيْہِ رَقِيْبٌ عَتِيْدٌ ، ﴾[٥٠:١٨]
’’ کوئی بات وہ زبان سے نہیں نکالتا کہ اس کے پاس ایک محافظ تیار نہ بیٹھا ہو۔‘‘
کچھ کی ذمہ داری بارش پر ہے؛ اور ان کے علاوہ ان کی دیگر بھی ذمہ داریاں ہیں جن کی تفصیل کتاب و سنت میں وارد ہوئی ہے؛ ہم ان تمام امور پر ایمان رکھتے ہیں۔
اور حدیث مبارک میں یہ بھی آیا ہے؛ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں :
((وَمَا اجْتَمَعَ قَوْمٌ فِي بَيْتٍ مِنْ بُيُوتِ اللّٰهِ يَتْلُونَ کِتَابَ اللّٰهِ وَيَتَدَارَسُونَہُ بَيْنَہُمْ إِلَّا نَزَلَتْ عَلَيْہِمْ السَّکِينَةُ وَغَشِيَتْہُمْ الرَّحْمَةُ وَحَفَّتْہُمْ الْمَلَائِکَةُ وَذَکَرَہُمْ اللّٰهُ فِيمَنْ عِنْدَہُ))(مسلم)
’’اور جو لوگ اللہ کے گھروں میں سے کسی گھر میں اللہ کی کتاب کی تلاوت کرتے اور اس کی تعلیم میں مصروف ہوتے ہیں ان پر سکینہ نازل ہوتی ہے اور رحمت انہیں ڈھانپ لیتی ہے اور فرشتے انہیں گھیر لیتے ہیں اور اللہ ان کا ذکر اپنے پاس موجود فرشتوں میں کرتے ہیں ۔‘‘
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :