کتاب: الدروس المہمۃ کی شرح کا اردو ترجمہ دروس ابن باز - صفحہ 51
عمل کی محبت کا جو آپ کی محبت کے قریب کردے۔‘‘ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ تین خصلتیں جس میں پیدا ہو جائیں اس نے ایمان کی مٹھاس کو پا لیا ۔یہ کہ اللہ اور اس کا رسول اس کے لیے سب سے زیادہ محبوب بن جائیں ،اوریہ کہ وہ کسی انسان سے محض اللہ کی رضا کے لیے محبت رکھے ۔اور وہ کفر میں واپس لوٹنے کو ایسا برا جانے جیسا کہ آگ میں ڈالے جانے کو برا جانتا ہے۔‘‘(البخاری 16 ؛ مسلم 43) اس میں تین چیزیں شامل ہیں :  1۔ اصل 2۔ فرع۔ 3۔ اس کی ضدکی نفی ٭ اصل : اللہ تعالیٰ کی محبت ٭ فرع: اس چیز کی محبت جسے اللہ تعالیٰ پسند کرتے ہیں ۔  ٭ ضد کی نفی: یہ کہ وہ کفر میں واپس لوٹنے کو ایسا برا جانے جیسا کہ آگ میں ڈالے جانے کو برا جانتا ہے۔‘‘ ششم :....’’ایسی اطاعت جو نا فرمانی کے منافی ہو۔‘‘اطاعت گزاری(انقیاد) کا مطلب ہے : سر تسلیم خم کرنا ؛ اطاعت گزاری کرنا؛ اور اللہ تعالیٰ کے احکام کو بجا لانا۔ پس جب انسان ’’ لَا إِلَہَ إِلَّا اللَّه‘‘کا اقرار کرتا ہے تو وہ بندہ اللہ تعالیٰ کے سامنے سرنگوں ہو جاتا ہے؛ اور اس کی شریعت کی اطاعت کرتا ہے اور اس کے احکام بجا لاتا ہے۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ وَمَنْ يُّسْلِمْ وَجْہَہٗٓ اِلَى اللّٰهِ وَہُوَمُحْسِنٌ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَۃِ الْوُثْقٰى ، ۭ وَاِلَى اللّٰهِ عَاقِبَۃُ الْاُمُوْرِ ، ﴾[٣١ :٢٢] ’’ اور جو شخص خود کو اللہ کا فرمانبردار کردے اور نیکوکار بھی ہو تو اُس نے مضبوط رسی کو پکڑ لیا۔ اور کاموں کا انجام اللہ ہی کی طرف ہے۔‘‘ عروہ وثقی سے مراد ’’ لَا إِلَہَ إِلَّا اللَّه‘‘ہے۔ اور اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ وَاَنِيْبُوْٓا اِلٰى رَبِّكُمْ وَاَسْلِمُوْا لَہٗ ﴾ [٣٩ :٥٤] ’’ اپنے رب کی طرف رجوع کرو اور اس کے فرمانبردار ہوجاؤ۔‘‘ یعنی اللہ تعالیٰ کے احکام کی اطاعت گزاری کرو؛ اور اس کی بات مان لو؛ پس صدق دل سے ’’ لَا إِلَہَ إِلَّا اللَّه‘‘ کا اقرار کرنے والے وہی لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ کی اطاعت گزاری کرتے ہیں اور اس کے احکام بجالاتے ہیں ۔ ہفتم :.... ’’ ایسی قبولیت جو انکار کے منافی ہو۔‘‘یعنی اس کلمہ (اور اس کے ان معانی ) کو قبول کرے؛ جو کہ اس کلمہ کا تقاضا ہیں ؛ جیسے اللہ تعالیٰ کی توحید؛ اس کے لیے دین کو خالص کرنا ۔مشرکین کے متعلق اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ اِنَّہُمْ كَانُوْٓا اِذَا قِيْلَ لَہُمْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰهُ ، ۙ يَسْتَكْبِرُوْنَ ، وَيَقُوْلُوْنَ اَىِٕنَّا لَتَارِكُوْٓا اٰلِہَتِنَا