کتاب: الدروس المہمۃ کی شرح کا اردو ترجمہ دروس ابن باز - صفحہ 29
وہ خراب ہوجاتا ہے تو تمام بدن خراب ہوجاتا ہے، سنو وہ ٹکڑا دل ہے۔‘‘ اِنَّہَا:....’’بیشک وہ آگ ‘‘﴿ عَلَيْہِمْ مُّؤْصَدَۃٌ ، ﴾:’’اس میں بند کر دیئے جائیں گے‘‘یعنی بہت اچھی طرح بند ہوگی۔ فِيْ عَمَدٍ مُّمَدَّدَۃٍ ، :.... ’’ لمبے لمبے ستونوں میں ‘‘یعنی جہنم کے دروازے پرلمبے لمبے ستون ہوں گے؛ اور پھر یہ دروازے بند کردیے جائیں گے اور وہ وہاں سے باہر نہیں نکل سکیں گے۔  سورت فیل بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ﴿ اَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِاَصْحٰبِ الْفِيْلِ ، اَلَمْ يَجْعَلْ كَيْدَہُمْ فِيْ تَضْلِيْلٍ ، وَّاَرْسَلَ عَلَيْہِمْ طَيْرًا اَبَابِيْلَ ، تَرْمِيْہِمْ بِحِـجَارَۃٍ مِّنْ سِجِّيْلٍ ، فَجَعَلَہُمْ كَعَصْفٍ مَّاْكُوْلٍ ، ﴾ ’’کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے رب نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا ۔ کیا ان کا داؤ غلط نہیں کیا؟ اور ان پرابابیل پرندے بھیجے۔جو ان پر پتھرکی کنکریاں پھینکتے تھے ۔تو ان کو ایسا کر دیا جیسے کھایا ہوا بھس۔‘‘ اَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِاَصْحٰبِ الْفِيْلِ ، :....’’کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے رب نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا۔‘‘اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا آپ کو معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ابرہہ اور اس کے لشکر کے ساتھ کیا کیا ؟جن کے ساتھ ہاتھی بھی تھا؛ اور وہ بیت اللہ یعنی کعبہ کو منہدم کرنے کے ارادہ سے آئے تھے۔ اَلَمْ يَجْعَلْ كَيْدَہُمْ:.... کیا ان کا داؤ؛ مکر اور چال اوربیت اللہ کو منہدم کرنے کی ان کی منصوبہ بندی کو﴿ فِيْ تَضْلِيْلٍ ، ﴾:غلط نہیں کیا؟؛ان کی کوششیں اکارت نہیں کیں ۔ اور انہیں ذلت آمیز اور عبرتناک انجام سے دوچار نہیں کیا؛ پس ان کے اس کام اور مکر اور بری چال کو گھاٹے کے سوا کچھ بھی حاصل نہ ہوسکا۔ وَّاَرْسَلَ عَلَيْہِمْ طَيْرًا اَبَابِيْلَ ، :....’’ اور ان پرابابیل پرندے بھیجے‘‘ جو ٹولیوں کی شکل میں پرندوں کے جھنڈ تھے ؛ وہ لوگ ہاتھی لے کر آئے تھے؛ جو کہ ان کی نظر یں سب سے بڑا اور ضخیم جانور ہے؛ جسے نہ شکاری شکار کرسکتا ہے اور نہ ہی اسے کوئی بیت اللہ کے ہدم کرنے سے روک سکے گا۔ تو اللہ تعالیٰ نے ان پر چھوٹے چھوٹے پرندے بھیجے ؛ جنہوں نے اپنی چونچوں میں کنکر اٹھائے ہوئے تھے۔  تَرْمِيْہِمْ بِحِـجَارَۃٍ مِّنْ سِجِّيْلٍ ، :....’’جو ان پرپتھر کی کنکر یاں پھینکتے تھے‘‘یعنی وہ پرندے بلندی سے ان پر