کتاب: الدروس المہمۃ کی شرح کا اردو ترجمہ دروس ابن باز - صفحہ 244
٭ شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’ البتہ میت پر مسجد یا نماز گاہ میں جنازہ کی نماز پڑھنا مرد اور عورت سب کے لیے مسنون ہے۔‘‘
یعنی اگر عورت مسجد میں آئی ہو؛اور وہاں پر جنازہ کا اعلان ہوجائے تو یہ عورت بھی کھڑے ہوکرجنازہ پڑھے گی۔ یہ عمل مردوں اور عورتوں کے لیے برابر مشروع ہے۔
٭ شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’عورت کو میت پر نماز جنازہ پڑھنے سے نہیں روکا گیا۔ بھلے یہ جنازہ مسجد میں پڑھا جائے یا گھر میں یا عید گاہ وغیرہ میں ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں خواتین مسجد نبوی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز جنازہ پڑھا کرتی تھیں ؛ او رآپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بھی (یہ سلسلہ آج تک جاری ہے) (مجموع الفتاوي 13؍134)
آخر میں اپنی بات ختم کرتے ہوئے شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’ جو کچھ اللہ تعالیٰ ان مسائل میں جمع کرنے کی توفیق دی؛ ان کی یہ آخری سطور ہیں ۔‘‘
وصلی اللّٰہ وسلم علی نبینا محمد، وآلہ وصحبہ۔
ہم اللہ تعالیٰ کی مہربان ہستی سے دعا کرتے ہیں کہ وہ شیخ عبدالعزیز بن باز حفظہ اللہ کو جزائے خیر عطا فرمائے اوران کا اجر بڑھا دے اور فردوس اعلیٰ میں ان کے درجات بلند کرے اورآپ کی بھی مغفرت فرمائے اور ہمارے تمام علماء اور تمام مسلمان مَردوں اور عورتوں ؛ مؤمنین اور مؤمنات کی ؛ زندوں اور مردوں کی مغفرت فرمائے۔ اور ہمارے تمام امور کی اصلاح کردے ؛ اور ہمیں پلک جھپکنے کے برابر بھی ہمارے نفسوں کے سپرد نہ کرے؛ اور ہمارا حسنِ خاتمہ کرے؛ اور ہمیں اسلام پر زندہ رکھے؛ اور ایمان پر موت دے؛ نہ خود گمراہ ہوں نہ دوسروں کو گمراہ کرنے والے۔ اور ہم سب کو صراط مستقیم کی طرف ہدایت سے نواز دے۔ آمین
(( سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ))
’’اے اللہ تو پاک ہے ؛اپنی تعریفوں کے ساتھ ، میں گواہی دیتاہوں کہ نہیں ہے کوئی معبود سوائے تیرے ، میں معافی مانگتا ہوں تجھ سے اور رجوع کرتاہوں تیری طرف۔‘‘
اللہم صلی و سلم علی عبدک و رسولک نبینا محمد، وآلہ وصحبہ۔
٭٭٭