کتاب: الدروس المہمۃ کی شرح کا اردو ترجمہ دروس ابن باز - صفحہ 216
دوسرے تک اس نیت سے پہنچانا کہ ان کے درمیان خرابی پیدا ہو۔ چغل خور انسان زمین میں فساد پھیلانے والا ہوتا ہے۔بلکہ بعض سلف صالحین __ رحمہم اللہ _ يحي بن ابی کثیر یمامی _نے یہاں تک فرمایاہے: ’’ چغل خور ایک لمحے میں اتنا بڑا فساد پیدا کردیتا ہے کہ ایسا فساد جادو گر ایک ماہ میں پیدا نہیں کرسکتا۔‘‘ (الحلیة 3؍70؍ شعب الایمان 10602)
غیبت معاشروں میں فساد او رخرابی پھیلانےوالی انتہائی خطرناک چیز ہے؛ جس سے دشمنی پھیلتی ہے؛اور محبت کرنے والوں میں بغض اور نفرت پیدا ہوتے ہیں ۔ شریعت مطہرہ نے اسے حرام قرار دیا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ قَتَّاتٌ )) (البخاری 6056 مسلم 106)
’’ چغل خور جنت میں داخل نہیں ہوگا۔‘‘
٭ ’’شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’اوران كکے علاوہ دیگر وہ امور جن سے اللہ اور اس کے رسول نے منع کیا ہے۔‘‘ اس جملہ میں اس طرف تنبیہ کی گئی ہے کہ جو کچھ یہاں پر بیان ہوا ہے؛ وہ بطور حصر کے نہیں (یعنی سبھی کچھ بیان نہیں ہوا)؛ بلکہ یہ ایک مختصر اشارہ ہے جس میں اجمالی طور پر ان کبیرہ گناہوں پر تنبیہ کی گئی ہے۔ اور بیشک مسلمان پر واجب ہوتا ہے کہ وہ ان چیزوں کی اور ان کے خطرات کی معرفت حاصل کرے۔ تاکہ وہ خود بھی ان سے بچ کر رہے؛ اور دوسروں کو بھی ان سے بچنے کی تلقین کرے ؛ جیسے اپنے گھر والے؛ اولاد ؛ پڑوسی ؛ دوست و احباب وغیرہ ۔
٭٭٭