کتاب: الدروس المہمۃ کی شرح کا اردو ترجمہ دروس ابن باز - صفحہ 199
سترہواں سبق:
شرک اور دیگرگناہ
شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں :سترہواں سبق: شرک اور دیگرگناہوں سے آگاہی۔
شرک اور مختلف قسم کے گناہوں سے بچنا اور ان سے متنبہ و آگاہ رہنا، انہی میں سے سات ہلاک و برباد کر دینے والے گناہ ہیں جو حسب ذیل ہیں :
(۱) اللہ کے ساتھ شرک (۲) جادو
(۳) کسی ایسے آدمی کی ناحق جان لینا جس کو اللہ نے حرام کیا ہو۔
(۴) سود کھانا (۵) یتیم کا مال کھانا
(۶) میدانِ جنگ سے فرار ہونا۔ (۷) بھولی بھالی پاک دامن مومنہ عورتوں پر تہمت لگانا۔
انہی گناہوں میں سے چند درج ذیل ہیں :
۱۔ والدین کی نا فرمانی۔ ۲۔رشتہ داروں کے ساتھ بد سلوکی کرنا۔
۳۔ جھوٹی گواہی دینا۔ ۴۔جھوٹی قسمیں کھانا۔
۵۔ پڑوسی کو تکلیف دینا۔ ۶۔لوگوں کی جان، مال اور عزت و آبرو پر زیادتی کرنا۔
۷۔ نشہ آور چیزیں استعمال کرنا۔ ۸۔جوا کھیلنا۔
۹۔ غیبت۔ ۱۰۔چغل خوری۔
ان کے علاوہ دیگر وہ چیزیں جن سے اللہ عزوجل، یا اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا ہے۔‘‘
شرح :
جب شیخ رحمہ اللہ اسلامی اخلاق اور آداب سے متعلق سابقہ دو دروس اور ان کی اہمیت کے بیان سے فارغ ہوئے تو پھر یہ درس قائم کیا جس میں کبیرہ گناہوں سے آگاہ اور منع کیا گیا ہے۔ پس سابقہ دو دروس اخلاقیات کو اپنانے کے بارے میں ہیں ؛ اوریہ درس برے اخلاق کو ترک کرنے کے بارے میں ہے۔ دین فضائل کے ساتھ مزّین ہوتا ہے؛ اور رذائل کی وجہ سے اس میں خلل آتا ہے۔ سب سے بڑی فضیلت اور نیکی اللہ تعالیٰ کی توحید ہے؛ اور سب سے بڑی برائی اور ہلاک کرنے والی چیز اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کا ارتکاب کرنا ہے۔
مسلمان سے مطلوب ہے کہ وہ فضائل اور نیکی کی باتوں کی معرفت حاصل کرے تاکہ ان سے مزین ہوسکے؛ اور اس کا شماراعلیٰ اخلاقیات کے حاملین میں سے ہو؛ توبلاشک و شبہ ایسے ہی اس سے یہ بھی مطلوب ہے کہ وہ حرام اور ہلاک کر