کتاب: الدروس المہمۃ کی شرح کا اردو ترجمہ دروس ابن باز - صفحہ 193
پھراللہ تعالیٰ سے دعا کرے کہ اس کے لیے رحمت کے دروازے کھول دیے جائیں ۔ اور باہر نکلتے ہوئے دعا کرکے کہ اس کے لیے فضل ؍روزی کے دروازے کھول دیے جائیں ۔
حضرت ابوحمید یا ابواسید انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام بھیجے پھر یہ دعا پڑھے:
(( اَللّٰھُمَّ افتَح لِی اَبوَاَب رَحمَتِک ))
’’اے اللہ! میرے لئے رحمت کے دروازے کھول دے۔‘‘
اور جب مسجد سے نکلے تو یہ دعا پڑھے: (( اَللّٰہمَّ اِنِّی اَسئَلُکَ مَن فَضلِکَ ))
’’اے اللہ میں تجھ سے تیرا فضل مانگتا ہوں ۔‘‘
أبو داود (465)،وابن ماجه(772)،وصحّحه ابن حبان (2048). ورواه مسلم (713) وليس عنده لفظ ’’التسليم‘‘.
مسجد میں داخل ہوتے اور باہر نکلتے ہوئے شیطان سے پناہ مانگنا بھی مسنون عمل ہے۔ مسجد میں داخل ہوتے ہوئے کہے:
((اَعُوْذُ بِاللّٰهِ الْعَظِیْمِ وَبِوَجْھِہِ الْکَرِیْمِ وَسُلْطَانِہِ الْقَدِیْمِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ)) (ابوداؤد)
’’میں عظمت والے اللہ کی اور اس کے رخ زیبا اور اس کے ازلی اقتدار کی شیطان مردود سے پناہ پکڑتا ہوں ۔‘‘
اور مسجد سے باہر نکلتے ہوئے یوں کہے:
(( اللهم احفظني من الشيطان))[رواه النسائي في عمل اليوم والليلة (91) بإسناد جيد.]
’’ اے اللہ ! شیطان سے ميری حفاظت فرما۔‘‘
اس میں راز اور حکمت یہ ہے کہ مسجد میں داخل ہوتے ہوئے شیطان کی بھر پور کوشش ہوتی ہے کہ عبادت کے حسن اور لذت کو خراب کردے ؛ اور باہر نکلتے ہوئے کوشش ہوتی ہے کہ اس عبادت کے اثر سے محروم رکھے؛ اور اسے کسی حرام ٹھکانہ پر یا حرام کام کی طرف لے جائے ؛ یا کوئی حرام حرکت کرادے۔تاکہ اس عبادت کے پھل سے محروم رہے۔ جیسا کہ حدیث میں ہے :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ شیطان ابن آدم کی راہوں میں بیٹھا ہوا ہے۔‘‘
(احمد 15958 ؛ نسائی 3134)
ایسے ہی گھر میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کے آداب ہیں ۔ جب انسان گھر میں داخل ہو تو بسم اللہ پڑھے؛ اور سلام کرے؛ اس کی برکت اس کے لیے اور اس کے اہل و عیال اور گھر بار کے لیے ہوگی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’جب آدمی اپنے گھر داخل ہوتا ہے تو وہ اپنے گھر میں داخل ہوتے وقت اور کھانا کھانے کے وقت اللہ تعالیٰ کا نام لیتا ہے تو شیطان کہتا ہے کہ:’’ آج تمہارے لئے اس گھر میں رات گزارنے کی جگہ نہ ملی۔‘‘
اور جب گھر میں داخل ہوتے وقت اللہ کا نام نہ لے تو شیطان کہتا ہے کہ :’’ رات گزارنے کی جگہ مل گئی۔‘‘
اور جب کھانا کھانے کے وقت اللہ کا نام نہ لے تو شیطان کہتا ہے کہ :