کتاب: الدروس المہمۃ کی شرح کا اردو ترجمہ دروس ابن باز - صفحہ 190
سولہواں سبق:
اسلامی آداب
شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں : سولہواں سبق: اسلامی آداب سے آراستہ ہونا:
اسلامی آداب سے آراستہ و پیراستہ ہونا، جن میں سے چند آداب حسب ذیل ہیں :
۱۔ سلام کرنا۔ ۲۔خندہ پیشانی سے پیش آنا۔
۳۔ دائیں ہاتھ سے کھانا پینا۔
۴۔ کھانا شروع کرتے وقت ’’بِسْمِ اللّٰہِ‘‘ اور فارغ ہونے کے بعد’’ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ‘‘پڑھنا۔
۵۔ چھینک کے آنے کے بعد’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ‘‘پڑھنا۔
۶۔ چھینکنے والا جب ’’ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ‘‘کہے تو اس کا جواب دینا۔
۷۔ مریض کی عیادت کرنا۔
۸۔ نماز پڑھنے اور دفن کے لیے جنازے کے پیچھے جانا۔
۹۔ مسجد یا گھر میں داخل ہوتے یا نکلتے وقت، سفرکے وقت، والدین، رشتہ داروں ، پڑوسیوں ، بڑوں اور چھوٹوں کے ساتھ برتاؤ کرنے میں ، نو مولود کی تہنیت اور شادی کی مبارک باد دینے میں ، مصیبت زدہ شخص کی تعزیت کرنے میں اور ان کے علاوہ کپڑے پہننے اور اتارنے، جوتے پہننے اور نکالنے وغیرہ میں اسلامی آداب کا خیال رکھنا چاہیے۔‘‘
شرح:
اسلامی شریعت کامل آداب کی شریعت ہے؛ جس میں انسان کے ہر ایک سلوک اور برتاؤ کے کامل آداب ہیں ۔ اس کا والدین کے ساتھ سلوک؛ پڑوسیوں کے ساتھ برتاؤ؛ خرید و فروخت ؛ استاذ اور شاگرد کے مابین تعلقات؛ گھر میں آنے جانے کے آداب؛ جانور پر سواری؛ سفر؛ مسجد میں داخل ہونا اور باہر نکلنا؛ اور دیگر تمام امور ِعبادات جیسے نماز ؛ حج اور روزہ کے بھی خاص آداب ہیں ۔
شیخ رحمہ اللہ نے اختصار کے ساتھ ان جملہ اسلامی آداب میں سے چند ایک یہاں پر بیان کئے ہیں ؛ ان میں :
٭ سلام کرنا۔سلام کو عام کرنا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((لَا تَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ حَتَّی تُؤْمِنُوا وَلَا تُؤْمِنُوا حَتَّی تَحَابُّوا۔ أَوَلَا أَدُلُّکُمْ عَلَی شَيْئٍ إِذَا فَعَلْتُمُوہُ تَحَابَبْتُمْ أَفْشُوا السَّلَامَ بَيْنَکُمْ)) (مسلم 54)
’’تم جنت میں داخل نہیں ہو گے جب تک کہ ایمان نہیں لاؤ گے اور پورے مومن نہیں بنو گے جب تک کہ