کتاب: الدروس المہمۃ کی شرح کا اردو ترجمہ دروس ابن باز - صفحہ 167
مثال کے گزرا ہے۔ مثلاً: رکوع سے سر اٹھانے کے بعد امام، مقتدی اور منفرد کا’’ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ‘‘سے زائد دعا پڑھنا کیونکہ یہ سنت ہے‘‘ اس کا بیان گزر چکا ہے۔’’ اسی طرح حالت رکوع میں دونوں ہاتھوں کو گھٹنوں پر اس طرح رکھنا کہ ہاتھوں کی انگلیاں پھیلی ہوئی ہوں ‘‘ اس کی دلیل حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ والی حدیث ہے؛ جس میں ہے:
’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رکوع فرماتے تو اپنی انگلیوں کو کھلا رکھتے تھے۔‘‘
أخرجہ ابن خزیمة فی صحیحہ 594؛ الکبرانی فی الکبیر 26؛ السنن الکبری للبیہقی 2695 ؛ صححہ الألبانی فی صحیح الجامع 4733۔
٭٭٭