کتاب: الدروس المہمۃ کی شرح کا اردو ترجمہ دروس ابن باز - صفحہ 135
بھی چیز سے اس کا ازالہ نہیں کیا جاسکتا۔مثلاً اگر کوئی انسان نماز کا کوئی رکن چھوڑ دے ؛ اور پھر نماز کے آخر میں دو سجدے کرلے؛ تو اس کی نماز ایک رکن کو ترک کرنے وجہ سے باطل ٹھہرے گی۔  نماز کی شرائط شرط :....جیسا کہ علمائے کرام نے اس کا مطلب بیان کیا ہے؛ وہ چیز ہے جس کے عدم سے عدم لازم آتا ہو؛ مگر اس کے وجود سے وجود یا عدم لذاتہ لازم نہ آتا ہو۔ مثال کے طور پر: وضوء؛ نماز کی شروط میں سے ایک شرط ہے۔وضو کے نہ ہونے سے نماز کا نہ ہونا؛ اور اس کی عدم صحت لازم آتی ہے۔ پس جو کوئی بغیر وضوکے نماز پڑھ لے؛ تو اس کی نماز نہیں ہوتی۔ حدیث میں ہے: نماز میں غلطی کرنے والے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  ’’ جب تم نماز کے لیے اٹھو تو اچھی طرح سے وضوء کر لو۔‘‘ (أخرجہ البخاری 6251 مسلم 397؛ عن ابی ہریرہ پس وضوء کے نہ ہونے سے نماز کا نہ ہونا لازم آتا ہے؛ مگر وضوء کے ہونے سے نماز کا ہونا لازم نہیں آتا۔ جو کوئی وضوء کرلے؛ تو وضوء کرنے سے اس کا نماز پڑھنا لازم نہیں آتا ۔لیکن وضوء نہ ہونے سے نماز کا نہ ہونا لازم آتا ہے۔ شرط اول:.... اسلام ؛کافر کے اعمال باطل ہوتے ہیں ؛ یا پھر وہ تباہ شدہ ہوتے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ قبول نہیں کرتے؛ فرمایا: ﴿ وَمَنْ يَّكْفُرْ بِالْاِيْمَانِ فَقَدْ حَبِطَ عَمَلُہٗ ، ۡوَہُوَفِي الْاٰخِرَۃِ مِنَ الْخٰسِرِيْنَ ، ﴾ [المائدہ 5] ’’ اور جو شخص ایمان سے منکر ہوا اس کے عمل ضائع ہو گئے اور وہ آخرت میں نقصان پانے والوں میں ہوگا۔‘‘ اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں :  ﴿ مَا كَانَ لِلْمُشْرِكِيْنَ اَنْ يَّعْمُرُوْا مَسٰجِدَ اللّٰهِ شٰہِدِيْنَ عَلٰٓي اَنْفُسِہِمْ بِالْكُفْرِ ، ۭ اُولٰۗىِٕكَ حَبِطَتْ اَعْمَالُہُمْ ، ۖ وَفِي النَّارِ ہُمْ خٰلِدُوْنَ ﴾ [التوبہ 17] ’’مشرکوں کو زیبا نہیں کہ اللہ کی مسجدوں کو آباد کریں جبکہ وہ اپنے آپ پر کفر کی گواہی دے رہے ہیں ۔ ان لوگوں کے سب اعمال بےکار ہیں اور یہ ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے۔‘‘ اورجيساکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں :  ﴿ وَلَقَدْ اُوْحِيَ اِلَيْكَ وَاِلَى الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِكَ ، لَىِٕنْ اَشْرَكْتَ لَيَحْبَطَنَّ عَمَلُكَ وَلَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِيْنَ ، ﴾ [الزمر65] ’’اورآپ کی طرف اور آپ پہلے انبیاء کی طرف وحی بھیجی گئی ہے۔ کہ اگر تم نے شرک کیا تو تمہارے عمل برباد ہوجائیں گے اور تم زیاں کاروں میں سے ہوجاؤ گے۔‘‘ کفر اور شرک سے اعمال تباہ و برباد ہو جاتے ہیں ۔نماز کی شرائط میں سے ایک اس دین میں داخل ہونا بھی ہے۔اور