کتاب: الدروس المہمۃ کی شرح کا اردو ترجمہ دروس ابن باز - صفحہ 130
اسی طرح ’’شرک اصغر‘‘ بھی قسم کا ہوتا ہے:  جلی : جیسے یہ کہنا: جو اللہ تعالیٰ چاہے اور آپ چاہیں ؛ اور نبی کے نام کی یا کعبہ وغیرہ کے نام کی قسم اٹھانا۔ ایسا کلام سنا جاسکتا ہے مخفی نہیں ہوتا ۔ خفی: مثلاً معمولی سی ریاکاری ؛ ایسا کرنا شرک اصغر ہے ؛ مگر مخفی ہوتا ہے۔  عمومی طور پر شرک کی مختلف اعتبار سے کئی انواع ہیں ۔ توحید کی تقسیم کے اعتبار سے(توحید کی اقسام کے مخالف ) اس کی تین اقسام ہیں ۔  شرک کے حجم کے اعتبار سے اس کی دو اقسام ہیں : شرک اکبر اور شرک اصغر ۔ اس کے مخفی اور ظاہر ہونے اعتبار سے اس کی دو اقسام ہیں ؛ شرک جلی اور شرک خفی۔  چند دوسرے اعتبارات سے اس کی دیگر اقسام بھی ہیں جنہیں اہل اعلم رحمہم اللہ نے ذکر کیا ہے۔ ٭٭٭