کتاب: دنیوی مصائب و مشکلات حقیقت ، اسباب ، ثمرات - صفحہ 6
بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
دنیوی مصائب و مشکلات
حقیقت،اسباب ،ثمرات ٭
دنیوی مشکلات زندگی کا ناگزیرحصہ اور اللہ کی طرف سے آزمائش ہیں ۔
اِن کا سلسلہ معمولی مسائل سے لے کر جان لیوا بیماریوں اور عزیزوں کی جدائی(موت)تک ہے۔اوراِن مشکلات میں بھی مؤمن کی بھلائی موجود ہے۔!!
کافروں کی نظر میں مصائب صرف ایک غیر آرام دہ شئے ہیں ۔مگر مؤمن کے لئے آزمائش اوراللہ تعالیٰ سے تعلق مضبوط کرنے کا موقع ہیں ۔اگر مؤمن حادثات کا مقابلہ صبر کے ساتھ کرے تو اللہ جو بے انتہا مہربان ہے ،اس کو بے حساب اجر عطا کرے گا،اس کے گناہوں کو دھودے گا اور اس کے مقام کو جنت میں بلند کرے گا، جیساکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
{وَلَنَبْلُوَ نَّکُمْ بِشَیْ ئٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوْعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الْاَمْوَالِ وَالْاَنْفُسِ وَالثَّمَرٰاتِ وَبَشِّرِ الصّٰبِرِیْنَoالَّذِیْنَ اِذَآ اَصَاَبَتْہُمْ مُّصِیْبَۃٌ
قَالُوْٓ ااِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رٰاجِعُوْنَoاُوْلٓئِکَ عَلَیْھِمْ صَلَوٰتٌ مِّنْ رَّبِّھِمْ وَرَحْمَۃٌ وَاُوْلٓئِکَ ھُمُ الْمُھْتَدُوْنo} (سورۃ البقرہ:۱۵۵تا۱۵۷)
’’اور ہم کسی نہ کسی طرح تمہاری آزمائش ضرور کریں گے،دشمن کے ڈر سے،
بھوک سے،مال وجان اور پھلوں کی کمی سے اور صبر کرنے والوں کو خوشخبری