کتاب: دنیوی مصائب و مشکلات حقیقت ، اسباب ، ثمرات - صفحہ 5
زیرِ نظر رسالہ(دنیوی مصائب ومشکلات۔حقیقت،اسباب، ثمرات) انٹرنیٹ سے لئے گئے ایک مقالہ کااردو ترجمہ ہے۔ مقالہ نگار محترمہ شوانہ عبدالعزیز نے دورِحاضر میں مسلمانوں کو پیش آنے والے مصائب ومشکلات کے تناظر میں قلم اٹھایا ہے۔ اور اس موضوع کو وقت کی ایک اہم ضرورت سمجھتے ہوئے ہمارے دوست جناب شاہد ستار صاحب(یوسف بن احمد کانو،الدمام) نے آپ کیلئے اسے اردو کے قالب میں ڈھال دیا ہے۔
فَجَزَاھُمَااللّٰہُ خَیْراً۔
اصل مقالہ انگلش میں تھا اور اسمیں قرآنی آیات اور احادیث ِنبویہ کے صرف ترجمہ پر ہی اکتفاء کیا گیا تھا،جبکہ اس اردو ایڈیشن میں ہم نے آیات واحادیث کی نصوص بھی ذکر کردی ہیں ،جس سے اسکی افادیت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔اِنْ شَآئَ اللّٰہ
اس رسالہ کی طباعت واشاعت میں جن احباب نے،جس بھی رنگ میں شرکت کی ہے،اللہ تعالیٰ ان سب کو بھی جزائے خیر عطا فرمائے اور اسے قارئین ِ کرام کیلئے باعثِ استفادہ بنائے۔آمین
والسلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ‘
الخبر،سعودی عرب ابوعدنان محمد منیر قمر نواب الدین
۲۷/محرم ۱۴۲۳ ھ ترجمان سپریم کورٹ،الخبروداعیہ متعاون
۱۰/اپریل ۲۰۰۲ ء مراکز ِدعوت وارشاد،الدمام،الخبر،الظہران
(سعودی عرب)