کتاب: دنیا کا خاتمہ - صفحہ 7
قیامت کی نشانیوں پر بحث کیوں کرتے ہیں ؟
ہر وہ معاملہ جس کی انسان تلاش و جستجو کرتا ہے، اور اس کے متعلق گفتگو کرتا ہے، لازمی طور پر اس کے کچھ نتائج ہونے چاہییں جو کہ اس کی بحث و گفتگو کا ثمرہ ہو۔
تو کیا علاماتِ قیامت سے متعلق بحث و مباحثہ کرنے اور ان کی معرفت حاصل کرنے کے بھی کچھ ثمرات اور فوائد ہیں جن کے مطابق ہم اپنی زندگیاں گزار رہے ہیں ؟
یا صرف خالی معلومات ہی ہیں جن کا اضافہ انسان اپنے علم میں کرتا ہے، اور حقیقت حال میں اس کا کوئی اثر نہیں ہے ؟
جواب
بے شک قرآن کریم اور سنت نبویہ مطہرہ میں قیامت کی نشانیاں بیان ہوئی ہیں اس کے بہت سارے فوائد ہیں جن کا اثر انسان کی زندگی میں نظر آتا ہے، ان فوائد میں سے :
۱۔ ایمان بالغیب کی تحقیق، جو کہ ایمان کے چھ ارکان میں سے ایک رکن ہے، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :
’’جو بن دیکھی باتوں پر یقین کرتے ہیں (اسی کو غیب کہتے ہیں )۔‘‘ (البقرہ :۳)
سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
’’مجھے لوگوں سے لڑنے کا حکم اس وقت تک ہے کہ وہ لا الٰہ الا اللہ کی گواہی دینے لگیں اور میرے ان تمام احکام پر ایمان لے آئیں جو میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے لایا ہوں ، اگر وہ ایسا کرلیں تو مجھ سے اپنی جان ومال محفوظ کرلیں گے، ہاں حق پر ان کی جان ومال سے تعرض کیا جائے گا باقی ان کا حساب