کتاب: دنیا کا خاتمہ - صفحہ 6
ڈاکٹر عبد العزیز بن عبد اللطیف اور محدث عصر شیخ عبد العزیز الطریفی حفظہ اللہ اور ان کے علاوہ دوسرے احباب ہیں ۔ جن کے احسانات کو میں بھلا نہیں سکتا۔ میں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ اس کتاب سے لوگوں کو فائدہ پہنچائے اور اسے اپنی رضا کے لیے خالص کردے، اور اس کتاب کواس علم ِ نافع میں سے بنادے جو روز ِ قیامت ہمارے لیے گواہی دے گا۔ آمین
اظہارِ تشکر
میں ان تمام حضرات کا شکریہ ادا کرنا بھی ضروری سمجھتا ہوں جنہوں نے اس کتاب کی طباعت و اشاعت میں مدد فرمائی۔ خصوصاً برادرم پروفیسر محمد بن عبدالکریم العمادی حفظہ اللہ ، برادرم پروفیسر عبدالرحمن بن سلمان الحلافی حفظہ اللہ اور سعودی ٹیلی کام کارپوریشن (S.T.C ) کا۔ میں اللہ تعالیٰ سے دُعا کرتاہوں کہ ان سب کو عظیم اجر و ثواب عطا فرمائے اور اس کتاب کو ایسا علم نافع بنا دے جو روزِ محشر ہم سب کے بارے میں شہادت دے ۔آمین
ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی
اُستاد عقیدہ و معاصر، ادیان و مذاہب
ملک سعود یونیورسٹی، ریاض
رُکن اعلیٰ کمیٹی برائے اسلامی ذرائع ابلاغ
E-mail: moharifxie@gmail.com
Mob: 00966-505845140