کتاب: دنیا کا خاتمہ - صفحہ 58
ترکوں [1] کے مابین پیش آنے والا معرکہ تھا۔ یہ معرکہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے دور میں بنو امیہ کی خلافت کے ابتدائی دور میں پیش آچکا ؛ جس میں ترکوں کو شکست ہوئی، اور مسلمانوں نے مال غنیمت پایا۔ سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم تک اس حدیث کو پہنچاتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:
[1] ترک بائیس قبیلے تھے۔ ان میں سے اکیس قبیلوں کو ذوالقرنین نے دیوار بنا کر اس کے پیچھے بند کردیا، اورصرف ایک قبیلہ باہر رہ گیا، انہیں ڈیم میں بند نہ کرنے کی وجہ سے انہیں (تُرِکَ) کہا گیا۔ جو بعد میں (تُرَکْ) ہوگیا۔ ان لوگوں کو باقی ہم قوم لوگوں کے ساتھ بند نہیں کیا گیا۔ دیکھیں : مرقاۃ المفاتیح ۱۵/ ۲۹۳