کتاب: دنیا کا خاتمہ - صفحہ 5
مقدمہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ عَلیٰ سَیِّدِ الْاَنْبِیَائِ وَالْمُرْسَلِیْنَ نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِہٖ وَصَحْبِہٖ أَجْمَعِیْنَ أَفْضَلُ الصَّلَاۃ وَأزْکی التَّسْلِیْم أَمَّا بَعْد! ہمارے اس زمانے میں جب اچھائی اوربرائی آپس میں مل گئے ہیں ۔ اگر آپ کتب خانوں میں اور انٹرنیٹ ویب سائٹس پر دیکھیں گے تو آپ کو مستقبل کے بارے میں بہت سارے گمان اور تجسسات ملیں گے۔ کبھی تو آپ سنیں گے کہ امام مہدی کے ظہور کی خبریں آرہی ہیں ؛ کبھی یہودو نصاریٰ کے ساتھ مسلمانوں کی انتہائی خونریز جنگ کی خبریں اور کبھی آپ کو مشرق یا مغرب کے کسی کونے میں زمین میں دھنسنے کے واقعات ملیں گے … الغرض اس طرح کے واقعات کی بھرمار ہے۔ بلکہ کچھ عرصہ پہلے مجھے ایک افریقی ملک کا سفر کرنے کا اتفاق ہوا، میں نے دیکھا کہ ان کے ہاں ایک آدمی کا ظہور ہوا ہے، اوراس کا دعویٰ ہے کہ وہ وہی عیسیٰ ابن مریم ہے جوکہ پہلے نازل ہوچکاہے۔ ان حالات میں لازمی ہوگیا تھا کہ عوام الناس کے لیے قیامت کی نشانیاں ، او ران کے معانی اور فقہ کی وضاحت کی جائے(تاکہ لوگ شکوک و شبہات میں مبتلا نہ ہوں ) اسی عزم کے نتیجہ میں یہ کتاب سامنے آئی جو آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ میں ضروری سمجھتا ہوں کہ ان تمام لوگوں کا شکر ادا کروں جنہوں نے اس کتاب کا طباعت سے پہلے مطالعہ کیا، اور اس کے متعلق اپنی آراء سے آگاہ کیا۔ ان لوگوں میں سر فہرست جناب ڈاکٹر سلمان بن فہد العودہ حفظہ اللہ ؛ جناب