کتاب: دنیا کا خاتمہ - صفحہ 346
کچھ اس باب کے متعلق آخری زمانے میں جب فساد بہت زیادہ پھیل جائے گا، اور برائیوں کاغلبہ ہوگا اور لوگ ان چیزوں کے عادی ہوجائیں گے اور اچھے اور برے آپس میں مل جائیں ، مومن اور منافق ایک ہوجائیں گے بلکہ مسلمان اور کافر ایک ہوجائیں گے، تو اس وقت اللہ تعالیٰ اس چوپائے کونکلنے کی اجازت دے گا۔ یہ چوپایہ کیا ہے ؟ یہ کہاں سے اورکب نکلے گا؟ اور یہ چوپایا کرے گا کیا کیا ؟ چوپائے کے متعلق آیات اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ’’جب ان کے اوپر عذاب کا وعدہ ثابت ہو جائے گا؛ ہم زمین سے ان کے لیے ایک جانور نکالیں گے