کتاب: دنیا کا خاتمہ - صفحہ 332
۲۔دجال ۳۔ دابۃ الارض (چوپایہ ) ۴۔ سورج کا مغرب سے طلوع ہونا ۵۔سیّدنا عیسیٰ بن مریم کا نازل ہونا ۶۔ یاجوج ماجوج تین جگہوں کے دھنسنے کے واقعات: ۷۔ ایک دھنسنا مشرق میں ۸۔ ایک دھنسنا مغرب میں ۹۔ ایک دھنسنا جزیرۃ العرب میں ۔ ۱۰۔یمن سے نکلنے والی آگ جو لوگوں کوحشر( جمع ہونے کی جگہ) کی طرف لے جائے گی۔‘‘ (مسلم) عمومی خسف کے بارے میں احادیث بعض احادیث مبارکہ میں ان تین میں سے ایک خسف کی تحدید وارد ہوئی ہے جس میں خسف کی جگہ اور سبب مقرر ہے، یہ خسف جزیرۃ العرب میں ہوگا۔ سیّدہ ام المومنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ ایک خلیفہ کی موت کے وقت لوگوں میں (اگلاخلیفہ منتخب کرنے میں )اختلاف ہوجائے گا؛ اس دوران ایک آدمی مدینہ سے نکل کر مکہ کی طرف بھاگے گا۔ لوگ اسے خلافت کے لیے نکالیں گے؛ لیکن وہ اسے ناپسند کرتا ہو گا۔ پھر لوگ ان کے ہاتھ پر حجر اسود اور مقام ابراہیم کے درمیان بیعت کریں گے۔ پھراہل شام ان کی طرف ایک لشکربھیجیں گے ؛تو وہ لشکر’’ بیداء‘‘ کے مقام پر زمین میں دھنس جائے گا (جو مکہ اور مدینہ کے درمیان ایک جگہ ہے )جب لوگ اس لشکر کو دیکھیں گے تو اہل شام کے ابدال اور اہل عراق کی جماعتیں ان کے پاس آئیں گی ان سے بیعت کریں گی۔‘‘ (ابن حبان ، ابو داؤد)